تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور : 11 دسمبر/ مقبوضہ فلسطین میں مظاہرین نے مسئلہ فلسطین کے بارے ميں سعودی عرب کے بادشاہ اور ولیعہد کی غداری اور خیانت کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کی تصویروں کو آگ لگا کر پاؤں تلے رگڑ دیا ہے۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان بعض عرب ممالک  کی ہم آہنگی سے انجام پایا ہے جس کا مقصد عرب - اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لانا اور مسئلہ فلسطین کو سرد خانے میں ڈالنا ہے۔

نیوز نور 11 دسمبر/ فلسطینی وزیرخارجہ نےکہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد اسرائیل دوسرے ممالک  پر القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ سعودی عرب کے قریب سمجھے جانے والے پاکستانی اہلسنت عالم دین اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ  نے کہا ہے کہ اسلامی اتحادی افواج کا ڈھونگ رچانے والا شاہ سلمان اب بیت المقدس کو بچائیں۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ امریکی یونیورسٹیوں کے ایک سو بیس یہودی اساتذہ نے ایک شکایت نامے پر دستخط کرکے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
اہلبیت ؑ عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل :
مسجدوں میں حاضری سے مومنین کے اندر بصیرت، محبت اور یکجہتی پیدا ہوتی ہے

نیوز نور : اہلبیت ؑ عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ  لوگوں کا مسجدوں میں حاضر ہونا ایک دوسرے سے قربت، محبت اور ہمدردی کا باعث بنتا ہے لہذا ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مسجدوں کی طرف راغب کریں تاکہ ان میں یکجہتی، اتحاد، محبت اور باہمی تعاون کا جذبہ پیدا ہو۔

اسلامی بیداری صارفین۴۲۷ : // تفصیل

اہلبیت ؑ عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل :

مسجدوں میں حاضری سے مومنین کے اندر بصیرت، محبت اور یکجہتی پیدا ہوتی ہے

نیوز نور : اہلبیت ؑ عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ  لوگوں کا مسجدوں میں حاضر ہونا ایک دوسرے سے قربت، محبت اور ہمدردی کا باعث بنتا ہے لہذا ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مسجدوں کی طرف راغب کریں تاکہ ان میں یکجہتی، اتحاد، محبت اور باہمی تعاون کا جذبہ پیدا ہو۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  ماہ مبارک رمضان کی آمد کے موقع پر مساجد کی صفائی کے عشرے میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل ’’حجت  الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری‘‘ نے ایرانی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مساجد اللہ کا گھر اور الہی فرامین کو انجام دینے کے مقدس مقامات ہیں لہذا مسجدیں مسلمانوں کے افکار کو ایک دوسرے سے قریب کرنے میں اہم رول ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کا مسجدوں میں حاضر ہونا ایک دوسرے سے قربت، محبت اور ہمدردی کا باعث بنتا ہے لہذا ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مسجدوں کی طرف راغب کریں تاکہ ان میں یکجہتی، اتحاد، محبت اور باہمی تعاون کا جذبہ پیدا ہو۔

حجت الاسلام اختری نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مسجد لوگوں کے درمیان محبت اور الفت پیدا کرنے کا ایک بنیادی مرکز ہے کہا کہ مختلف طبقوں اور قبیلوں کے لوگوں کے مسجدوں میں ایک ساتھ اکٹھا ہونے سے ان کے درمیان تبادل آراء کا بستر مہیا ہوتا ہے جو ایک دوسرے کے افکار اور تجربات سے آگاہی کا موجب بنتا ہے اور در نتیجہ ان میں بصیرت پیدا ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مساجد میں مختلف پروگراموں کے انعقاد، علماء کی تقاریر اور دینی گفتگو سے مومنین کی معلومات میں اضافہ اور دینی شعور اجاگر ہوتا ہے۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای  نے متعدد بار فرمایا ہے کہ مسجدوں وغیرہ میں تعلیمی کلاسوں کے انعقاد کے ذریعے سماج کی بالیدگی میں تعاون کریں اس لیے کہ اس صورت میں مساجد کو اتحاد، یکجہتی، محبت اور ہمدلی کے مراکز میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اللہ کے گھر عصر حاضر میں سافٹ وار کے مقابلے میں اہم مورچوں کا رول ادا کر سکتے ہیں اور دشمنوں کی طرف سے ہونے والی ثقافتی یلغار کا بخوبی مقابلہ کر سکتے ہیں۔

محمد حسن اختری نے مزید  کہا کہ دشمن یہ کوشش کر رہے ہیں کہ مسجدیں خالی وغیر فعال ہو جائیں لیکن ہمیں انہیں فعال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اس لیے کہ اللہ کے گھروں کا فعال ہونا سماجی مشکلات کو دور کرنے کا سبب بنے گا۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر