تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21فروری/شامی ذرایع ابلاغ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ شامی فوج کے خلاف مغربی حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر نے نئی سازش کا آغاز کیا ہے جس کے تحت کلورین گیس سے بھرے تین ٹرکوں کو ترکی سے شامی علاقے ادلیب میں پہنچا دیا گیا ہے۔

نیوزنور21 فروری/اسرائیلی پارلیمنٹ کینیسٹ کے ایک رکن نے  کہا ہے کہ  اسرائیلی دائیں بازو کےساتھ سعودیہ کا اتحاد شرمناک ہے اورصیہونی وزیر اعظم  کو حزب اللہ اورمقاومت سے خوف ہے۔

نیوزنور21فروری/فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ آج فلسطین میں قبضے اور اس کے عوام پر جو حالات گزر رہے ہیں اس کا ذمے دار برطانیہ ہے۔

نیوزنور21فروری/اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے جوہری معاہدے کو کامیاب مذاکرات کرنے کے لئے مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دوسروں پر پابندیاں لگانے کے نشے میں دھت ہے۔

نیوزنور21فروری/اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر برائے امور مشرق وسطٰی نےناجائز صہیونی ریاست کے غاصب حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین میں معصوم عوام کے گھروں اور اسکولوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ بند کریں۔

  فهرست  
   
     
 
    
امریکی تجزیہ کار:
ٹرمپ ایران کے خلاف عرب نیٹو کے تشکیل کا متلاشی

نیوز نور : امریکہ کے سابق سنیٹ خارجہ پالیسی کے مشیر و تجزیہ کار نے کہا ہے کہ ٹرمپ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عرب نیٹو کی تشکیل کی تلاش میں ہے۔

استکباری دنیا صارفین۳۴۳ : // تفصیل

امریکی تجزیہ کار:

ٹرمپ ایران کے خلاف عرب نیٹو کے تشکیل کا متلاشی

نیوز نور : امریکہ کے سابق سنیٹ خارجہ پالیسی کے مشیر و تجزیہ کار نے کہا ہے کہ ٹرمپ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عرب نیٹو کی تشکیل کی تلاش میں ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  امریکہ کے سابق سنیٹ خارجہ پالیسی کے مشیر و تجزیہ کار ’’جیمز جٹراس‘‘ نے پریس ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ممالک سعودی عرب اور اسرائیل کے آئندہ دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر مشرق وسطیٰ میں ایران کا مقابلہ کرنے کیلئے عرب نیٹو کی تشکیل میں کوشاں ہے۔

انہوں نے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے گذشتہ ہفتے کے اس بیان کہ ٹرمپ کے آئندہ مشرق وسطیٰ دورے کا مقصد سعودی عرب اور دوسری خلیجی ریاستوں کو اسرائیل کے ساتھ متحد ہوکر ایران کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کرنا ہے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ کا وہ اہم کھلاڑی ہے کہ جس کے خلاف امریکہ کا کوئی بھی حربہ کام نہیں کرسکتا ہے۔

ریکس ٹیلرسن نے کہا تھا کہ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے پہلے دورے پر تین منزلوں اسلام ، یہودیت اور عیسائیت کو منتخب کرینگے اور وہ دہشتگردی کے خلاف تینوں مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان اتحاد قائم کرنا چاہتے ہیں۔

جیمز جٹراس نے ان بیانات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت آل سعود جو کہ دہشتگردی کا منبع ہے کے تئیں امریکی صدر کے دعوے اور حمایت بالکل من گھڑت اور سفید جھوٹ ہیں۔

موصوف تجزیہ کار نے کہا کہ کوئی بھی شخص جو حکومت آل سعود اور وہابیت کو پُرامن ، روادار اور مہذب جھٹلانے کی کوشش کرے گا وہ بالکل ناہل اور غیر دانشمند ہے۔

انہوں نے ریاض حکومت کی طرف سے یمن پر مسلط کردہ جارحیت اور شام میں تباہی پھیلانے کیلئے دہشتگردوں کی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ حکومت آل سعود دہشتگردوں کی آماجگاہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور اس کی انتظامیہ ایران کے خلاف عرب ممالک کو متحد کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔

جیمز جٹراس نے مزید ٹرمپ کےا عمال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران ٹرمپ نے جو بھی فیصلے لئے ہیں وہ احمقانہ اور غیر دانشمندانہ ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر