تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور : 11 دسمبر/ مقبوضہ فلسطین میں مظاہرین نے مسئلہ فلسطین کے بارے ميں سعودی عرب کے بادشاہ اور ولیعہد کی غداری اور خیانت کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کی تصویروں کو آگ لگا کر پاؤں تلے رگڑ دیا ہے۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان بعض عرب ممالک  کی ہم آہنگی سے انجام پایا ہے جس کا مقصد عرب - اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لانا اور مسئلہ فلسطین کو سرد خانے میں ڈالنا ہے۔

نیوز نور 11 دسمبر/ فلسطینی وزیرخارجہ نےکہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد اسرائیل دوسرے ممالک  پر القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ سعودی عرب کے قریب سمجھے جانے والے پاکستانی اہلسنت عالم دین اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ  نے کہا ہے کہ اسلامی اتحادی افواج کا ڈھونگ رچانے والا شاہ سلمان اب بیت المقدس کو بچائیں۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ امریکی یونیورسٹیوں کے ایک سو بیس یہودی اساتذہ نے ایک شکایت نامے پر دستخط کرکے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ممتا زایرانی اہلسنت عالم دین:
انتخابات میں عوام کی بھاری شرکت ایران کے طاقت کی ضمانت ہے

نیوزنور:اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز اہلسنت عالم دین نے کہاہےکہ صدارتی انتخابات میں عوام کی بھاری شرکت ایران  کی طاقت اوراسلامی نظام کی عزت ووقارکے تحٖفظ کی ضمانت ہے۔

اسلامی بیداری صارفین۷۷۵ : // تفصیل

ممتا زایرانی اہلسنت عالم دین:

انتخابات میں عوام کی بھاری شرکت ایران کے طاقت کی ضمانت ہے

نیوزنور:اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز اہلسنت عالم دین نے کہاہےکہ صدارتی انتخابات میں عوام کی بھاری شرکت ایران  کی طاقت اوراسلامی نظام کی عزت ووقارکے تحٖفظ کی ضمانت ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ارنا کےساتھ انٹرویو میں ایران کے شمال مشرقی خراسان صوبے کے ممتاز اہلسنت عالم دین’’اخون گلدی‘‘نےصدارتی انتخابات میں حق رائے دہی کے استعمال کے بعد کہاکہ صدارتی انتخابات میں عوام کی بھاری شرکت ایران  کی طاقت اوراسلامی نظام کی عزت ووقارکے تحٖفظ کی ضمانت ہے۔

دنیا اورعلاقائی حساس صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ ایران کے صدارتی انتخاب میں عوام کی بھاری شرکت علاقائی اوربین الاقوامی صورتحال پر اثر انداز ہوگی۔

انہوں نے پولنگ مراکز پر عوام کی موجودگی کو تمام مسلمانوں کی مذہبی ذمہ داری قراردیا ۔

موصوف اہلسنت عالم دین نے کہاکہ  ملک کی تقدیر کا فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے اورسبھی کو انتخابات کےنتائج قبول کرنےچاہئے۔

انہوں نے شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان اتحاد ویکجہتی کی اہمیت  کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ ایران میں شیعہ سنی اتحاد سے دشمنوں پر یہ واضح ہوگا کہ  ایران میں  تمام مذاہب ومسالک  کے پیروکار متحد ہیں۔

واضح رہےکہ آج بروز جمعہ اسلامی جمہوریہ ایران میں 12 ویں صدارتی اورپانچویں شہری ،دیہی اسلامی کونسلز کے انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں جبکہ آج ہی کےدن 4 پارلیمانی حلقوں کے ضمنی انتخابات کا بھی انعقاد ہورہاہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر