تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21اپریل/لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مشہور تجزیہ کار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عربی ممالک کی اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بات چیت بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

نیوزنور21اپریل/شیخ الازهر مصر نے تاریخ اسلام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہےکہ قدس اسلامی ـ عربی سرزمین ہے اور ہمیشہ اسلامی سرزمین  کے طور پرباقی رہے گی۔

نیوزنور21اپریل/سرزمین عراق کےایک معروف عالم دین نے کہا ہےکہ عرب لیگ میں فلسطین کے دفاع اور وہاں کے موجودہ حالات کو بدلنے کی توانائی موجود نہیں ہے ۔

نیوزنور21اپریل/حزب الله لبنان کی ایگزیٹو کونسل کے نائب صدر نے عرب ممالک کی فوج کو شام میں داخل ہونے کے حوالہ سے کئے جانے والے ہرقسم کے فیصلہ کے سلسلے میں منتبہ کرتے ہوئے اسے ایک قسم کا تجاوز قرار دیا ہے ۔

نیوزنور21اپریل/بحرین کی سکیورٹی فورسز نے اپنے تازہ ترین اقدام میں بحرین کے روحانی رہنماء کے گھر کے اطراف میں خاردار تاروں کی باڑ لگا دی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
امریکی کالم نگار:
امریکہ کے دیرینہ اتحادیوں نے القاعدہ اورداعش کو دوام بخشا ہے

نیوزنور:امریکہ کے ایک معروف کالم نگار نے کہاہےکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بطور صدر اپنے پہلے غیر ملی دورے کیلئے ایسے ملک کا انتخاب کیا ہے جو یمن میں افراتفری اور سالوں سے شام میں تکفیری گروہوں کی حمایت کررہاہے۔

استکباری دنیا صارفین۸۲۴ : // تفصیل

امریکی کالم نگار:

امریکہ کے دیرینہ اتحادیوں نے القاعدہ اورداعش کو دوام بخشا ہے

نیوزنور:امریکہ کے ایک معروف کالم نگار نے کہاہےکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بطور صدر اپنے پہلے غیر ملی دورے کیلئے ایسے ملک کا انتخاب کیا ہے جو یمن میں افراتفری اور سالوں سے شام میں تکفیری گروہوں کی حمایت کررہاہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق معروف امریکی کالم نگار ’’ڈینیل لاریسن ‘‘نے اپنے ایک مختصر مضمون میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر مک ماسٹر کے ٹرمپ کے سعودی دورے سے متعلق اس بیان کہ اپنے دورے ریاض کےدوران ٹرمپ اپنے عرب اتحادیوں سے امن کی بحالی داعش کا مقابلہ کرنے اورایران کے خلاف اتحاد قائم کرنے کیلئے جراءت مندانہ اقدامات  کرنے پر زوردیں گے کہاکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بطور صدر اپنے پہلے غیر ملی دورے کیلئے ایسے ملک کا انتخاب کیا ہے جو یمن میں افراتفری اور سالوں سے شام میں تکفیری گروہوں کی حمایت کررہاہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے ٹرمپ کے دورہ ریاض کی وضاحت سنجیدگی سے لینا انتہائی مشکل ہے کیونکہ سعودی عرب اپنے علاقائی اتحادیوں کے ذریعے گذشتہ دوسالوں سے یمنی عوام کا قتل کررہاہے اورسالوں سے یہ ممالک شام میں  انتہا پسند گروہوں کی حما یت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دیگر ممالک میں افراتفری اورتشدد کو ہوا دینا ان رجعتی حکومتوں کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ہے اورجب تک یہ رجعتی حکومتیں اسلامی جمہوریہ ایران کی مخالفت کرتی رہیں گی امریکہ کوان جابر حکومتوں کی حمایت جاری رکھنے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ القاعدہ اورداعش کا مقابلہ کرنے کے بجائے  عرب ممالک کی رجعتی حکومتوں نے یمن اورشامی تنازعات کو بھڑکاکر تکفیری گروہوں کو مضبوط ہونے کا موقعہ فراہم کیا۔

انہوں نے کہاکہ ان حکومتوں نے تکفیری گروہوں کا مقابلہ کرنے کی کوششوں کو نظرانداز کرکے یمن کو  تباہ کرنے پر اپنے وسائل خرچ کئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ڈونالڈ ٹرمپ کا دورہ ریاض یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کے جنگی قیادت کی تباہ کن جارحیت کی  حمایت ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کا جنگی اتحاد یمن میں بدترین  انسانی المیہ کے ذمہ دار ہے اور ٹرمپ پوری طرح سے  مذکورہ جنگی اتحاد کے حامی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بطور صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے کیلئے ایسے ملک کا انتخاب کیا جس کی حکومت دنیا کے غریب ترین ملک میں  تباہ کن قحط سالی کا ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یمن میں سعودی عرب کے جنگی جرائم میں اب امریکہ بھی شریک ہوچکا ہے کیونکہ ہماری حکومت آل سعود قیادت کو یمن جنگ کیلئے وسائل فراہم کررہی ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر