تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور : 11 دسمبر/ مقبوضہ فلسطین میں مظاہرین نے مسئلہ فلسطین کے بارے ميں سعودی عرب کے بادشاہ اور ولیعہد کی غداری اور خیانت کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کی تصویروں کو آگ لگا کر پاؤں تلے رگڑ دیا ہے۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان بعض عرب ممالک  کی ہم آہنگی سے انجام پایا ہے جس کا مقصد عرب - اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لانا اور مسئلہ فلسطین کو سرد خانے میں ڈالنا ہے۔

نیوز نور 11 دسمبر/ فلسطینی وزیرخارجہ نےکہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد اسرائیل دوسرے ممالک  پر القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ سعودی عرب کے قریب سمجھے جانے والے پاکستانی اہلسنت عالم دین اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ  نے کہا ہے کہ اسلامی اتحادی افواج کا ڈھونگ رچانے والا شاہ سلمان اب بیت المقدس کو بچائیں۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ امریکی یونیورسٹیوں کے ایک سو بیس یہودی اساتذہ نے ایک شکایت نامے پر دستخط کرکے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
سینئر جرمن قانون ساز:
براعظم افریقہ میں سعودی عرب وہابی نظریات کی ترویج کررہاہے

نیوزنور:جرمنی کے ایک سینئر  قانون ساز نے کوسوو اورخطے کے دیگر علاقوں میں سعودی رژیم کی طرف سے وہابیت کے پھیلاؤ کو انتہائی خطرناک قراردیا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۱۷۸ : // تفصیل

سینئر جرمن قانون ساز:

براعظم افریقہ میں سعودی عرب  وہابی نظریات کی ترویج کررہاہے

نیوزنور:جرمنی کے ایک سینئر  قانون ساز نے کوسوو اورخطے کے دیگر علاقوں میں سعودی رژیم کی طرف سے وہابیت کے پھیلاؤ کو انتہائی خطرناک قراردیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق جرمن قانون ساز’’سویم داغدلن ‘‘نے اپنے ایک بیان میں کوسوو اورخطے کے دیگر علاقوں میں سعودی رژیم کی طرف سے وہابیت کے پھیلاؤ کو انتہائی خطرناک قراردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کوسوو اورخطے کے دیگر علاقوں میں مغربی امن فوج کی موجودگی کے باوجود سعودی عرب کے کرایے کے مبلٖغین کے ذریعے وہابیت کی ترویج ایک بڑا سیکنڈل ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اوردیگر خلیجی ریاستیں کوسوو میں انتہاپسندی کے پھیلاؤ کی فنڈنگ کررہے ہیں۔

مغربی ذرائع ابلاغ نے بھی اسے قبل اپنے رپورٹ میں خبردار کیاتھاکہ سعودی عرب پوری دنیا خاص طورپر افریقی براعظم میں وہابیت اورتشدد کی تبلیغ کیلئے اربوں ڈالر خرچ کررہاہے۔

مغربی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹ میں کہاتھاکہ مسلمان ممالک خاص طورپر براعظم افریقہ میں سعودی عرب کی مہم کی وجہ سے وہابیت کے نظرئے کے بہت سے حامی پیدا ہوگئے ہیں  اورمتعدد ممالک کے معاشروں اورسرکاری اداروں میں اس نظرئے نے اپنی جگہ مضبوط کرلی ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر