تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21اپریل/لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مشہور تجزیہ کار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عربی ممالک کی اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بات چیت بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

نیوزنور21اپریل/شیخ الازهر مصر نے تاریخ اسلام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہےکہ قدس اسلامی ـ عربی سرزمین ہے اور ہمیشہ اسلامی سرزمین  کے طور پرباقی رہے گی۔

نیوزنور21اپریل/سرزمین عراق کےایک معروف عالم دین نے کہا ہےکہ عرب لیگ میں فلسطین کے دفاع اور وہاں کے موجودہ حالات کو بدلنے کی توانائی موجود نہیں ہے ۔

نیوزنور21اپریل/حزب الله لبنان کی ایگزیٹو کونسل کے نائب صدر نے عرب ممالک کی فوج کو شام میں داخل ہونے کے حوالہ سے کئے جانے والے ہرقسم کے فیصلہ کے سلسلے میں منتبہ کرتے ہوئے اسے ایک قسم کا تجاوز قرار دیا ہے ۔

نیوزنور21اپریل/بحرین کی سکیورٹی فورسز نے اپنے تازہ ترین اقدام میں بحرین کے روحانی رہنماء کے گھر کے اطراف میں خاردار تاروں کی باڑ لگا دی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
یمنی وزیر خارجہ:
یمنی قوم کو بھوک سے نڈھال کر کے دشمنوں کے خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوسکتے

نیوز نور : یمن کی تحریک انصاراللہ کی حکومت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ دشمن یمنی قوم کو بھوکا رکھ کر انہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۲۷۳ : // تفصیل

یمنی وزیر خارجہ:

یمنی قوم کو بھوک سے نڈھال کر کے دشمنوں کے خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوسکتے

نیوز نور : یمن کی تحریک انصاراللہ کی حکومت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ دشمن یمنی قوم کو بھوکا رکھ کر انہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی تحریک انصاراللہ کی حکومت میں وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز ’’حشام شرف عبداللہ‘‘ جو کہ ملک کے مفرور صدر منصور ہادی کی کابینہ میں بھی وزیر کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں نے کہا کہ دشمن یمنی قوم کو بھوک سے نڈھال کر کے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔

انہوں نے اس سوال کہ مارچ 2015ء سے یمن میں ہلاکت خیز تباہی جاری ہے جس کی وجہ سے سات ملین افراد بھوک مری کا شکار ہیں اور ان حالات میں تشدد پر کیسے قابو پایا جاسکتا ہے کے جواب میں کہا کہ ہمارے دشمن ہمیں بھوکے رکھنا چاہتے ہیں اور وہ بمباری و اقتصادی تنہائی کے ذریعے ہمیں مذاکرات کی میز پر آنے کیلئے مجبور کررہے ہیں لیکن یمن قوم کے بلند حوصلے اور عزم و استقلال سے دشمنوں کے خواب چکنا چور ہورہے ہیں۔

انہوں نے یمن کے دارلحکومت صنعا کے ٹھوس صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اتحاد جو منصور ہادی کہ جس کو یمنی عوام قبول نہیں کرتی ہے کی حمایت کر کے دارالحکومت صنعا میں کسی بھی ٹرانسپورٹ طیارے کو مار گرانے کی دھمکی دی ہے اور ہمارے فضائی دفاعی نظام پر بمباری کے بعد اب اس اتحاد نے ہماری فضا میں نو فلائی زون نافذ کیا ہے۔

موصوف وزیر خارجہ نے سعودی اتحاد کی طرف سے الحدیدہ بندرگاہ پر حملے کی دھمکی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس اتحاد نے الحدیدہ بندرگاہ پر حملے کی حماقت کی تو اس کی فوج یمن کی سرزمین میں ہی دفن ہوگی۔

انہوں نے آل سعود اور اس کے حواریوں کے ان بے بنیاد دعوؤں کہ حوثی انصاراللہ تحریک ایران کی ایماء پر آل سعود کے خلاف جنگ میں مصروف ہے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی و سعودی اور دنیاوی ممالک یمن میں ایران کی موجودگی کا ثبوت پیش کریں۔

شرف نے مزید اس سوال کہ حوثیوں کا تہران کے ساتھ کس قسم کا اتحاد ہے کے جواب میں کہا کہ ایران کےساتھ حوثیوں کے بھائی چارے کی جو تصویر سعودی عرب اور اس کا زر خرید میڈیا دنیا کے سامنے پیش کررہا ہے وہ بالکل جعلی اور مصنوعی ہے۔

آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر