تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور:1932 ء میں سعودی عرب کے قیام کے بعد سے آل سعود نے بادشاہت کے متضاد سیاسی ،سماجی اورمذہبی ڈھانچے کے چلینجز سے نمٹنے کیلئے وہابیت کا استعمال کیا ہے اوروہابیت کے نظرئے نے مذہبی طورپر آل سعود خاندان کی طاقت تاج اورحکومت کو جائز ٹھہرایا ہے۔

نیوز نور : بولویا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو وینزوئلا میں مداخلت کا خیال ترک کرنا چاہئے کیونکہ دنیا بھر میں امریکی سامراجیت دم توڑ چکی ہے۔

نیوز نور:ایران کے ایک سینئر قانون ساز نے کہاہےکہ امریکہ کی طرف سے روس اورایران پر  بیک وقت پابندیوں کو عائد کئے جانے کا مقصد دوعلاقائی اتحادیوں کے درمیان تعلقات میں شگاف پیدا کرنا تھا۔

نیوز نور:لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کی سیکورٹی کونسل کےچیئرمین نے کہاہے کہ شام میں سرگرم تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف جنگ آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

نیوز نور : لبنان کے پارلیمانی نمائندے نے کہا ہے کہ  شام فلسطین اور بیت المقدس کی حمایت کا علمبردار ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ایرانی وزیر خارجہ :
امریکی صدر تنہائی سے بچنے کیلئے ایران کو قصور وار ٹھرا رہا ہے

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کو ختم کرنا ہمیشہ امریکی صدر کا مقصد رہا ہے اور وہ تنہائی سے بچنے کے لئے ایران کو قصور وار ٹھرانا چاہتے ہیں۔

استکباری دنیا صارفین۳۹۱ : // تفصیل

ایرانی وزیر خارجہ :

امریکی صدر تنہائی سے بچنے کیلئے ایران کو قصور وار ٹھرا رہا ہے

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کو ختم کرنا ہمیشہ امریکی صدر کا مقصد رہا ہے اور وہ تنہائی سے بچنے کے لئے ایران کو قصور وار ٹھرانا چاہتے ہیں۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ’’محمد جواد ظریف‘‘ نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ جوہری معاہدے کو ختم کرنا ہمیشہ امریکی صدر کا مقصد رہا ہے اور وہ تنہائی سے بچنے کے لئے ایران کو قصور وار ٹھرانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کی روح کے مطابق عمل درآمد کے حوالے سے امریکی رویہ بدنیتی پر مبنی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے 12ویں صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے گزشتہ دنوں ایرانی قوم اور حکومت کی جانب سے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ ایرانی عوام امریکی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں بیٹھیں گے مگر اس کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزی میں پہل نہیں کرے گا۔

صدر روحانی نے ہفتہ کے روز پارلیمنٹ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران اپنے عہدے کا باضابطہ حلف اٹھانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کے بعد پابندیوں کے خاتمے سے اقتصادی شعبوں میں مثبت پیشرفت ہوئی مگر مجموعی طور پر امریکی بد عہدیوں کی وجہ بالخصوص پابندیوں اور دھمکیوں جیسے ناکارہ طریقوں کے استعمال سے جوہری معاہدے کے نفاذ کی راہ میں رکاوٹ آرہی ہے جس سے امریکی اتحادی ممالک کو بھی یہ بات پتہ چل گئی ہے کہ امریکہ بھروسہ دار اتحادی نہیں بن سکتا۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ جوہری مسئلے کا حل، اقوام متحدہ کے منشور سے ایران کے جوہری پروگرام کے کیس خارج ہونا، سلامتی کونسل کی قراردادوں کی منسوخی اور جوہری شعبے سے متعلق ایران مخالف پابندیوں کا خاتمہ گزشتہ حکومت کی کامیابیوں میں شامل ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر