تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21فروری/شامی ذرایع ابلاغ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ شامی فوج کے خلاف مغربی حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر نے نئی سازش کا آغاز کیا ہے جس کے تحت کلورین گیس سے بھرے تین ٹرکوں کو ترکی سے شامی علاقے ادلیب میں پہنچا دیا گیا ہے۔

نیوزنور21 فروری/اسرائیلی پارلیمنٹ کینیسٹ کے ایک رکن نے  کہا ہے کہ  اسرائیلی دائیں بازو کےساتھ سعودیہ کا اتحاد شرمناک ہے اورصیہونی وزیر اعظم  کو حزب اللہ اورمقاومت سے خوف ہے۔

نیوزنور21فروری/فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ آج فلسطین میں قبضے اور اس کے عوام پر جو حالات گزر رہے ہیں اس کا ذمے دار برطانیہ ہے۔

نیوزنور21فروری/اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے جوہری معاہدے کو کامیاب مذاکرات کرنے کے لئے مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دوسروں پر پابندیاں لگانے کے نشے میں دھت ہے۔

نیوزنور21فروری/اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر برائے امور مشرق وسطٰی نےناجائز صہیونی ریاست کے غاصب حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین میں معصوم عوام کے گھروں اور اسکولوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ بند کریں۔

  فهرست  
   
     
 
    
فلسطینی وزیر خارجہ :
فلسطین نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت حاصل کرنے کیلئے درخواست دینے کا فیصلہ کرلیا

نیوز نور : فلسطینی وزیرخارجہ  نے کہا ہے کہ فلسطینی رہنماؤں نے اقوام متحدہ میں اپنی مکمل رکنیت حاصل کرنے کیلئے درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزنور کےادھر ادھر صارفین۴۲۷ : // تفصیل

فلسطینی وزیر خارجہ :

فلسطین نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت حاصل کرنے کیلئے درخواست دینے کا فیصلہ کرلیا

نیوز نور : فلسطینی وزیرخارجہ  نے کہا ہے کہ فلسطینی رہنماؤں نے اقوام متحدہ میں اپنی مکمل رکنیت حاصل کرنے کیلئے درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزیر خارجہ ’’ریاض المالکی‘‘ نے ریڈیو فلسطین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کی درخواست دینے سے امریکہ کی نئی حکومت اور اس ملک کے نمائندے کے ساتھ بھرپور کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی امکان ہے کہ امریکہ فلسطین کی مکمل رکینت کی درخواست کو دسیوں بار ویٹو کردے کیونکہ امریکہ کی نئی حکومت کا اقوام متحدہ میں ایسا نمائندہ ہے کہ جو ملت فلسطین کے جائز حقوق کی کھلی مخالفت کا اعلان کر چکا ہے۔

فلسطینی وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے والے ایک سو اڑتیس ممالک  کی حمایت پر ہی نہیں رکنا چاہئے بلکہ اس میں دیگر ممالک کا بھی اضافہ کرنا چاہئےاور اس کا تقاضہ ہے کہ فلسطینی مختلف سطح پر اپنی سرگرمیاں بڑھا دیں تاکہ آئندہ مہینے اقوام متحدہ کے اجلاس کے لئے تیار ہو جائیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2012ء میں فلسطین کو اس ادارے کے مبصر رکن کی حیثیت دے دی ہے اور اس وقت دنیا کی ایک سو اڑتیس حکومتیں فلسطین کو آزاد ملک کی حیثیت سے تسلیم کر چکی ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر