تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا ہے۔

نیوزنور:ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے اپنی حالیہ ایران مخالف تقریر سے پورے ایران کو متحد کر دیا اور یہ بات ہمارے لئے باعث خوشی ہے۔

نیوزنور:ترکی کے صدر نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے والے اپنی ایٹمی سرگرمیوں پر نظرڈالیں، ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی حمایت صرف اسرائیل کررہا ہے۔

نیوزنور:اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب نے کہا ہےکہ سلامتی کونسل نے اسرائیل کے سامنے خود کو مفلوج ثابت کیا ہے۔

نیوزنور:امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ کو جوہری میزائل سے نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے کے قریب ہے۔


  فهرست  
   
     
 
    
جنرل قاسم سلیمانی :
قیدیوں کے سر بہیمانہ اور سفاکانہ طور پر قلم کرنا اور بدن سے جدا کرنا یزیدیوں کی پرانی عادت ہے

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس بریگیڈ کے سربراہ نے شہید محسن حججی کی دردناک شہادت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ قیدیوں کے سر بہیمانہ اور سفاکانہ طور پر قلم کرنا اور بدن سے جدا کرنا یزیدیوں کی پرانی عادت ہے۔

استکباری دنیا صارفین۱۹۰ : // تفصیل

جنرل قاسم سلیمانی :

قیدیوں کے سر بہیمانہ اور سفاکانہ طور پر قلم کرنا اور بدن سے جدا کرنا یزیدیوں کی پرانی عادت ہے

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس بریگیڈ کے سربراہ نے شہید محسن حججی کی دردناک شہادت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ قیدیوں کے سر بہیمانہ اور سفاکانہ طور پر قلم کرنا اور بدن سے جدا کرنا یزیدیوں کی پرانی عادت ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس بریگیڈ کے سربراہ ’’میجر جنرل قاسم سلیمانی‘‘ نے شہید محسن حججی  کہ جنہیں وہابی دہشتگرد گروہ داعش نے قید کرنے کے بعد بہیمانہ اور سفاکانہ طور پر سر قلم کردیا تھاکی دردناک شہادت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

جنرل قاسم سلیمانی نے اپنے پیغام میں سپاہ اسلام کے مقابلے میں امریکہ، اسرائیل اور یزیدی لشکر کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ اسلام شہید محسن حججی کی شہادت کا وہابی دہشتگردوں سے ضرور انتقام لے گي۔

انہوں نے کہا کہ  قیدیوں کے سر بہیمانہ اور سفاکانہ طور پر قلم کرنا اور بدن سے جدا کرنا یزیدیوں کی پرانی عادت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وہابی دہشتگرد شام اور عراق میں اب تک سینکڑوں سنیوں ، شیعوں اور فرزندان توحید  کے سر قلم کرچکے ہیں کیونکہ وہابی دہشتگرد اپنے سفاکانہ اور بہیمانہ اقدامات کے ذریعہ یزیدیت کو دوبارہ زندہ کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔

میجر جنرل قاسم سلیمانی نے شہید محسن حججی کے والدین ، ہمسر اور دو سالہ بچی کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید محسن حججی اپنے مولا اور آقا امام حسین علیہ السلام کے راستے پر گامزن رہتے ہوئے اسی طریقہ سے شہید بھی ہوئے ہیں اللہ تعالی انہیں اپنے مولا اور آقا کے ساتھ محشور کرے اور ان کے والدین کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرمائے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر