تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ  سعودی جارحیت کے سبب ہیضے میں مبتلا افراد کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جس میں اب تک دو ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیوزنور:اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران میزائلی صلاحیتوں کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

نیوزنور:بحرین میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے لئے صلح نامی ایک ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ سات برسوں میں آل خلیفہ حکومت نے پندرہ ہزار بحرینی شہریوں کو گرفتار کر کے جیل میں قید کیا ہے۔

نیوزنور:فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کو بچانے کے لئے یورپ اپنی تمام تر کوششیں بروئےکار لائے گا۔

نیوزنور: مسجد اقصیٰ کے خطیب نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ القدس شہر کو صہیونی دشمن کی جانب سے منظم جارحیت کاسامنا ہےاس لئے یکجہتی، اتحاد اور اتفاق فلسطینی قوم کے پاس اپنے سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے ایک موثر ہتھیار ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
امریکی سیاسی مبصر :
ٹرمپ پر ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کا دباؤ ہے

نیوز نور : امریکہ کے ایک سیاسی مبصر نے کہا ہے کہ اگر ٹرمپ ایران جوہری معاہدے سے نکلنے کا فیصلہ کرتے ہیں اُس صورت میں دنیا پر یہ واضح ہوجائے گ اکہ غاصب صیہونی رژیم ہی امریکی خارجہ پالیسی کو کنٹرول کرتی ہے۔ 

استکباری دنیا صارفین۵۴۹ : // تفصیل

امریکی سیاسی مبصر :  

ٹرمپ پر ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کا دباؤ ہے

نیوز نور : امریکہ کے ایک سیاسی مبصر نے کہا ہے کہ اگر ٹرمپ ایران جوہری معاہدے سے نکلنے کا فیصلہ کرتے ہیں اُس صورت میں دنیا پر یہ واضح ہوجائے گ اکہ غاصب صیہونی رژیم ہی امریکی خارجہ پالیسی کو کنٹرول کرتی ہے۔  

عالمی اردو خبرر ساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹرویو میں ’’مارک ڈینکاف‘‘ نے کہا کہ اگر ٹرمپ ایران جوہری معاہدے سے نکلنے کا فیصلہ کرتے ہیں اُس صورت میں دنیا پر یہ واضح ہوجائے گ اکہ غاصب صیہونی رژیم ہی امریکی خارجہ پالیسی کو کنٹرول کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ٹرمپ جے سی پی او اے سے دستبردار ہونے سے متعلق کوئی اقدام اٹھاتے ہیں تو اسے اس بات کی تصدیق ہوجائے گی کہ ان کے پیش رؤں کی طرح اُن کی خارجہ پالیسی کو بھی اسرائیل کنٹرول کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل یقینی طور پر اس معاہدے کو ثبوتاژ کرنا چاہتی ہے اور امریکہ میں صیہونی لابی اس تاریخی معاہدے سے امریکی تسلسل کو ختم کرنے میں سرگرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیل کے جوہری پروگرام کو کسی بھی صورت میں نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کیونکہ غاصب اسرائیل اسلامی جمہوریہ ایران کے برعکس جوہری عدم پھیلاؤ ٹریٹی کا دستخطی نہیں ہے۔

مارک ڈینکاف نے یہ تجزیہ ایسے وقت میں کیا جب امریکی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ ایڈ رویس نے  کہا ہے کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان میں کتنی بھی خامیاں کیوں نہ ہو اس پر  سختی سے  عمل کیا جانا چاہئے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر