تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:13 دسمبر/ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی امور اور قوانین نے تہران میں مغربی ایشیا کی علاقائی سیکورٹی پر منعقدہ قومی سمینار کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی دفاعی اور میزائل پروگرام پر مذاکرات کی ہرگز گنجائش نہیں ہے ۔

 نیوزنور:13 دسمبر/ اقوام متحدہ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ اس وقت یمن میں 8 ملین انسان سنگین قحط کا شکار ہیں

نیوزنور:13 دسمبر/عراقی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں کوصیہونی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے وہ غاصب  اسرائیل کےساتھ جنگ کو مکمل طورپر آمادہ ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ مصر ی دارالفتویٰ نے اپنے ایک بیان میں خبردار کیا ہے  کہ قدس کے نام پر داعش جوانوں کو بھرتی کے لیے گمراہ کرسکتی ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ فلسطین میں انسانی حقوق کے لئے سرگرم ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ دنوں کے دوران حراست میں لئے جانے والے بیت المقدس کے باسیوں میں سے ایک تہائی حصہ کم عمر بچوں کا ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ایرانی اہلسنت رکن پارلیمنٹ :
امام خامنہ ای ہمیشہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک اہلسنت رکن پارلیمنٹ نے وحدت ڈپلومیسی کانفرنس کی سراہنا کرتے ہوئے اسے مسلم دنیا کے مستقبل کی ضامن قرار دیا ہے۔

اسلامی بیداری صارفین۳۶۹ : // تفصیل

ایرانی اہلسنت رکن پارلیمنٹ :    

امام خامنہ ای ہمیشہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک اہلسنت رکن پارلیمنٹ نے وحدت ڈپلومیسی کانفرنس کی سراہنا کرتے ہوئے اسے مسلم دنیا کے مستقبل کی ضامن قرار دیا ہے۔

عالمی اردو خبرر ساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا کے ساتھ انٹرویو میں ’’رحیم نور گولپوری‘‘ نے کہا کہ ڈپلومیسی کی صلاحیتوں کو سیاسی و اقتصادی منصوبوں کی ترقی کیلئے ایک قابل قبول حکمت عملی ہے اور وحدت ڈپلومیسی اسلامی دنیا کے مستقبل کی ضامن ہوسکتی ہے۔

انہوں نے اتحاد کو عالم اسلام کی اسٹریٹیجی ہونے کے فوائد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلم اقوام کو اس اسٹریٹیجی کے مشترکہ مفادات کو تسلیم کرنا چاہئے تاکہ مختلف عالمی میدانوں میں اعزاز و وقار کو برقرار رکھا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کی سنگین اور نازک صورتحال ایک بہت بڑی آفت کا موجب بن سکتی ہے اسلئے اتحاد کی ثقافت کو فروغ دیکر اسے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

موصوف رکن پارلیمنٹ نے وحدت ڈپلومیسی کی رہبر معظم انقلاب اسلامی کی پہل کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ امام خامنہ ای ہمیشہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں۔

انہوں نے اتحاد و یکجہتی کو مسلم ممالک کی کامیابی و ترقی کی واحد راہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں سیاسی میدان بہت فعال ہے اور اسے اسلامی قربت کیلئے بھی لاگو کئے جانے کی ضرورت ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر