تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ  سعودی جارحیت کے سبب ہیضے میں مبتلا افراد کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جس میں اب تک دو ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیوزنور:اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران میزائلی صلاحیتوں کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

نیوزنور:بحرین میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے لئے صلح نامی ایک ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ سات برسوں میں آل خلیفہ حکومت نے پندرہ ہزار بحرینی شہریوں کو گرفتار کر کے جیل میں قید کیا ہے۔

نیوزنور:فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کو بچانے کے لئے یورپ اپنی تمام تر کوششیں بروئےکار لائے گا۔

نیوزنور: مسجد اقصیٰ کے خطیب نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ القدس شہر کو صہیونی دشمن کی جانب سے منظم جارحیت کاسامنا ہےاس لئے یکجہتی، اتحاد اور اتفاق فلسطینی قوم کے پاس اپنے سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے ایک موثر ہتھیار ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
سان فرانسسکو یونیورسٹی پروفیسر :
یونیسکو سے دستبرداری عالمی سطح پر امریکہ کے تنہا پڑنے کی علامت ہے

نیوز نور : امریکہ کی مشہور سان فرانسسکو  یونیورسٹی میں بین الاقوامی امور کے پروفیسر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی تنظیم ’یونیسکو ‘ کی رکنیت سے دستبردار ہونے کے ٹرمپ کے فیصلے سے دنیا پر یہ حقیقت عیاں ہوجائے گی کہ امریکہ عالمی سطح پر تنہا پڑ رہا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۸۹ : // تفصیل

سان فرانسسکو یونیورسٹی پروفیسر :     

یونیسکو سے دستبرداری عالمی سطح پر امریکہ کے تنہا پڑنے کی علامت ہے

نیوز نور : امریکہ کی مشہور سان فرانسسکو  یونیورسٹی میں بین الاقوامی امور کے پروفیسر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی تنظیم ’یونیسکو ‘ کی رکنیت سے دستبردار ہونے کے ٹرمپ کے فیصلے سے دنیا پر یہ حقیقت عیاں ہوجائے گی کہ امریکہ عالمی سطح پر تنہا پڑ رہا ہے۔

عالمی اردو خبرر ساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق یورپی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹرویو میں ’’اسٹیفن زونز‘‘ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی تنظیم ’یونیسکو ‘ کی رکنیت سے دستبردار ہونے کے ٹرمپ کے فیصلے سے دنیا پر یہ حقیقت عیاں ہوجائے گی کہ امریکہ عالمی سطح پر تنہا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا یہ فیصلہ امریکہ کے قومی مفادات کے منافی ہے اور یہ اس بات کا ایک اور ثبوت ہے کہ اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے میں بھی امریکہ تنہائی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے سے امریکہ میں یونیسکو سے متعلق منفی تصورات میں اضافہ ہوگا او رمستقبل امریکی صدور کیلئے مذکورہ ادارے میں دوبارہ لوٹنے کی راہ دشوار ہوگی تاہم اقوام متحدہ کے اس ثقافتی ادارے سے امریکہ کے انخلاء کے باوجودیہ ادارہ  اپنی قابل قدر خدمات جاری رکھے گی۔  

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے اس غیر دانشمندانہ فیصلے کے اس ادارے پر بہت کم اثرات پڑیں گے کیونکہ اقوام متحدہ کے اس ادارے پر امریکہ کا اثر و رسوخ پہلے سے ہی دھندلا پڑ رہا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی جانب سے یونیسکو کی رکنیت سے دستبردار ہونے کے بعد صیہونی رژیم نے بھی مذکورہ تنظیم سے اپنی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ 2011ء میں اسرائیل کی سخت مخالفت کے باوجود جب یونیسکو نے فلسطین کو تنظیم میں مکمل رکنیت دی تھی تو امریکہ نے اُس وقت پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر