تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:13 دسمبر/ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی امور اور قوانین نے تہران میں مغربی ایشیا کی علاقائی سیکورٹی پر منعقدہ قومی سمینار کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی دفاعی اور میزائل پروگرام پر مذاکرات کی ہرگز گنجائش نہیں ہے ۔

 نیوزنور:13 دسمبر/ اقوام متحدہ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ اس وقت یمن میں 8 ملین انسان سنگین قحط کا شکار ہیں

نیوزنور:13 دسمبر/عراقی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں کوصیہونی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے وہ غاصب  اسرائیل کےساتھ جنگ کو مکمل طورپر آمادہ ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ مصر ی دارالفتویٰ نے اپنے ایک بیان میں خبردار کیا ہے  کہ قدس کے نام پر داعش جوانوں کو بھرتی کے لیے گمراہ کرسکتی ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ فلسطین میں انسانی حقوق کے لئے سرگرم ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ دنوں کے دوران حراست میں لئے جانے والے بیت المقدس کے باسیوں میں سے ایک تہائی حصہ کم عمر بچوں کا ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
قطر :
فلسطینیوں میں مصالحتی معاہدہ درست سمت میں اہم قدم

نیوز نور : فلسطینی دھڑوں میں مصر کی نگرانی میں طے پائی مصالحت پر عالم اسلام کی طرف سے مثبت رد عمل سامنے آیا ہےخلیجی ریاست قطر نے فلسطینیوں میں مصالحت کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے حل کی مساعی میں اہم قدم قرار دیا ہے۔

مسلکی رواداری صارفین۴۸۳ : // تفصیل

قطر :

فلسطینیوں میں مصالحتی معاہدہ درست سمت میں اہم قدم

نیوز نور : فلسطینی دھڑوں میں مصر کی نگرانی میں طے پائی مصالحت پر عالم اسلام کی طرف سے مثبت رد عمل سامنے آیا ہےخلیجی ریاست قطر نے فلسطینیوں میں مصالحت کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے حل کی مساعی میں اہم قدم قرار دیا ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق قطری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دوحہ فلسطینی قوم اور محصورین غزہ کی ہرممکن مدد جاری رکھے گی۔

بیان میں فلسطینی دھڑوں میں مصالحت اور ملک میں قومی حکومت کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے  توقع ظاہر کی گئی ہے کہ فلسطینی جماعتوں میں قومی مفاہمت کی مساعی منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر فلسطینی قوم کے جملہ حقوق بالخصوص حق خود ارادیت کی حمایت کے ساتھ تمام دیرینہ مطالبات کی حمایت جاری رکھے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے  کہ فلسطین کی بڑی جماعتوں میں مفاہمتی کوششیں درست سمت میں اہم قدم ہیں۔

قطری وزارت خارجہ  کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں میں قومی مفاہمت کے نتیجے میں قومی حکومت کا قیام مثبت پیش رفت ہے۔

واضح رہے کہ مصر کی ثالثی کے تحت حماس اور تحریک فتح نے ایک تاریخی مصالحتی معاہدے کا اعلان کیا ہے یہ معاہدہ گذشتہ روز قاہرہ میں طے پایا ہے اور اس معاہدے کے تحت غزہ کی پٹی کے تمام انتظامی اختیارات دسمبر تک قومی حکومت کو سپرد کردیے جائیں گے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر