تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ  سعودی جارحیت کے سبب ہیضے میں مبتلا افراد کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جس میں اب تک دو ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیوزنور:اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران میزائلی صلاحیتوں کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

نیوزنور:بحرین میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے لئے صلح نامی ایک ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ سات برسوں میں آل خلیفہ حکومت نے پندرہ ہزار بحرینی شہریوں کو گرفتار کر کے جیل میں قید کیا ہے۔

نیوزنور:فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کو بچانے کے لئے یورپ اپنی تمام تر کوششیں بروئےکار لائے گا۔

نیوزنور: مسجد اقصیٰ کے خطیب نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ القدس شہر کو صہیونی دشمن کی جانب سے منظم جارحیت کاسامنا ہےاس لئے یکجہتی، اتحاد اور اتفاق فلسطینی قوم کے پاس اپنے سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے ایک موثر ہتھیار ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
انٹرنیشنل رائٹس اینڈ فریڈم گروپ :
منامہ رژیم قیدی بچوں کو فوری رہا کرے

نیوز نور : انٹرنیشنل رائٹس اینڈ فریڈم گروپ نے حکومت بحرین سے اپیل کی ہے کہ وہ قیدی بچوں کو فوری طور پر رہا کر دے۔

استکباری دنیا صارفین۴۹ : // تفصیل

انٹرنیشنل رائٹس اینڈ فریڈم گروپ :

منامہ رژیم قیدی بچوں کو  فوری رہا  کرے

نیوز نور : انٹرنیشنل رائٹس اینڈ فریڈم گروپ نے حکومت بحرین سے اپیل کی ہے کہ وہ قیدی بچوں کو فوری طور پر رہا کر دے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  بحرینی سیکورٹی فورس کے ہاتھوں میں گھروں پر حملے اور تین بچوں کی گرفتاری کے بعد انٹرنیشنل رائٹس اینڈ فریڈم گروپ نے ایک بار پھر حکومت بحرین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بچوں کے ساتھ ظالمانہ برتاؤ سے گریز کرے۔

انٹرنیشنل رائٹس اینڈ فریڈم گروپ جو عالمی فوجداری عدالتی اتحاد کا رکن بھی ہے نے منامہ رژیم سے اپیل کی کہ وہ قیدی بچوں کو فوری طور پر رہا کردے۔

واضح رہے کہ بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے حال ہی میں جاسم عبدالجلیل حسن، علی حسین عبداللہ اور حسین علی نامی تین بچوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں بند کر دیا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر