تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:13 دسمبر/ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی امور اور قوانین نے تہران میں مغربی ایشیا کی علاقائی سیکورٹی پر منعقدہ قومی سمینار کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی دفاعی اور میزائل پروگرام پر مذاکرات کی ہرگز گنجائش نہیں ہے ۔

 نیوزنور:13 دسمبر/ اقوام متحدہ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ اس وقت یمن میں 8 ملین انسان سنگین قحط کا شکار ہیں

نیوزنور:13 دسمبر/عراقی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں کوصیہونی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے وہ غاصب  اسرائیل کےساتھ جنگ کو مکمل طورپر آمادہ ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ مصر ی دارالفتویٰ نے اپنے ایک بیان میں خبردار کیا ہے  کہ قدس کے نام پر داعش جوانوں کو بھرتی کے لیے گمراہ کرسکتی ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ فلسطین میں انسانی حقوق کے لئے سرگرم ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ دنوں کے دوران حراست میں لئے جانے والے بیت المقدس کے باسیوں میں سے ایک تہائی حصہ کم عمر بچوں کا ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی :
امریکہ اور اس کے اتحادی اسلامی ممالک میں اختلاف پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران کے بزرگ شیعہ مرجع تقلید نے فرمایا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک در حقیقت اسلامی ممالک میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اسلامی بیداری صارفین۵۲۵ : // تفصیل

آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی :

امریکہ اور اس کے اتحادی  اسلامی ممالک میں اختلاف پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران کے بزرگ شیعہ مرجع تقلید نے فرمایا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک در حقیقت اسلامی ممالک میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے بزرگ شیعہ مرجع تقلید ’’آیت اللہ العظمیٰ  ناصر مکارم شیرازی‘‘ نے حج کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے  حجت  الاسلام والمسلمین قاضي عسکر اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات کے دوران فرمایا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک درحقیقت  اسلامی ممالک میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

آپ نے فرمایا کہ سعودی عرب کے حکام اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں کہ انہیں ایران کے مقابلے میں امریکہ کی پیروی کرنےسے کوئی فائدہ نہیں  ہوگا ۔

آپ نے فرمایا کہ سعودی حکام کو سیاسی میدان میں بھی امریکہ کی تقلید ترک کرکے ایران کے ساتھ حج کی طرح عمل کرنا چاہیے ۔

آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے مزید فرمایا کہ اگر سعودی عرب پر کوئی مشکل وقت آیا تو ایران پہلا ملک ہوگا جو سعودی عرب کے عوام کی مدد کو پہنچےگا۔

 اس ملاقات میں قاضي عسکر نے اس سال حج کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سال حج کے دوران کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر