تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:13 دسمبر/ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی امور اور قوانین نے تہران میں مغربی ایشیا کی علاقائی سیکورٹی پر منعقدہ قومی سمینار کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی دفاعی اور میزائل پروگرام پر مذاکرات کی ہرگز گنجائش نہیں ہے ۔

 نیوزنور:13 دسمبر/ اقوام متحدہ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ اس وقت یمن میں 8 ملین انسان سنگین قحط کا شکار ہیں

نیوزنور:13 دسمبر/عراقی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں کوصیہونی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے وہ غاصب  اسرائیل کےساتھ جنگ کو مکمل طورپر آمادہ ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ مصر ی دارالفتویٰ نے اپنے ایک بیان میں خبردار کیا ہے  کہ قدس کے نام پر داعش جوانوں کو بھرتی کے لیے گمراہ کرسکتی ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ فلسطین میں انسانی حقوق کے لئے سرگرم ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ دنوں کے دوران حراست میں لئے جانے والے بیت المقدس کے باسیوں میں سے ایک تہائی حصہ کم عمر بچوں کا ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
معروف عراقی شیعہ عالم دین :
اسلامی انقلاب نے امت اسلامیہ کے کھوئے ہوئے عزم و ارادے کو واپس لوٹایاہے

نیوز نور :07 دسمبر/ نجف اشرف کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ دشمنان اسلام کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اہم ترین ہتھیار امت اسلامیہ کا عزم و ارادہ ہے اور ایران کے اسلامی انقلاب نے امت اسلامیہ کے کھوئے ہوئے عزم و ارادے کو واپس لوٹایاہے۔

اسلامی بیداری صارفین۲۲۲ : // تفصیل

معروف عراقی شیعہ عالم دین:

اسلامی انقلاب نے امت اسلامیہ کے کھوئے ہوئے عزم و ارادے کو واپس لوٹایاہے

نیوز نور :07 دسمبر/ نجف اشرف کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ دشمنان اسلام کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اہم ترین ہتھیار امت اسلامیہ کا عزم و ارادہ ہے اور ایران کے اسلامی انقلاب نے امت اسلامیہ کے کھوئے ہوئے عزم و ارادے کو واپس لوٹایاہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے امام جمعہ ’’حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی‘‘ نے اکتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے عام اجلاس میں پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بشر کی عقل اس انسان کامل کے گہرے ادراک اور پیغمبر اسلام (ص) کے حقیقت وجود کو سمجھنے سے قاصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ رسول اللہ (ص) نے شریعت کو آسمان سے دریافت کیا اور آپ(ص) مکتب قرآن کے تربیت یافتہ تھے۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے اپنے گفتگو میں اسلامی تمدن اور مغربی تمدن کے آمنے سامنے آنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ویسے جیسے امام عالی مقام سیدالشہداء نے اسلامی امت کی تربیت کے ارادے اور امت محمدی کی شناخت کے تحفظ اور اسلامی شریعت کے دفاع کے لئے قیام کیا امام خمینی (رح )نے بھی اس راستے پر قدم بڑھایا اور ایران کے اسلامی انقلاب کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امام خمینی (رح) نے ایران کی مسلمان قوم اور امت اسلامیہ کو ان کی اسلامی شناخت واپس دلوائی اور ایران کے مسلمان عوام کے عزم و ارادے کی قوت ان کو واپس لوٹائی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملت ایران ایک ترقی یافتہ ملت شمار ہوتی ہے کہ جو اپنے قوی عزم و ارادے اور اپنی اسلامی شناخت پر بھروسہ کرتے ہوئے مستکبرین اور تسلط پسندوں کے مقابلے میں ڈٹی ہوئی ہے اور تمام مسلمانوں کے لئے ایک عملی مثالی نمونہ شمار ہوتی ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مسلمانوں کی دینی شناخت کے ارادے کی وجہ سے دشمنوں پر لرزہ طاری ہے کہا کہ عراق و شام میں مجاہدین کے محاذ نے دہشتگرد گروہ داعش اور صہیونی حکومت کے منصوبوں کو خاک میں ملادیا ہے جسےدشمنان اسلام شدید مایوسی کا شکار ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر