تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور23فروری/ایک صیہونی روز نامے نےا پنی ایک رپورٹ میں نجباء مقاومتی تنظیم کے سیکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی کےدورہ لبنان اورحزب‌الله رہنماوں سے ملاقات پرتبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں وہ حزب اللہ کے ہمراہ ہوگی۔

نیوزنور23فروری/بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر نےجوہری معاہدے کے حوالےسےایک بار پھر ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کی ہے۔

نیوزنور23فروری/ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد اپنے ملک کے شہریوں پر دباؤ بڑھانے اور مخالفین کو کچلنے کے لئے اصلاحات کا پرچم بلند کئے ہوئے ہیں۔

نیوزنور22فروری/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان نےکہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں نیکی ہیلی کے خطاب سے فلسطینی قوم کے تئیں ان کی دشمنی جھلک رہی تھی۔

نیوزنور22فروری/ایک صیہونی عہدے دار نے کہا ہے کہ امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے مظالم اور توسیع پسندانہ اقدامات کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے یہودیوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
حماس :
امریکی اقدام کے خلاف فلسطینی عوام اٹھ کھڑے ہوں

نیوز نور : 07 دسمبر/ اسلامی تحریک مقاومت حماس نے امریکہ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت بنائے جانے کے اعلان پر فلسطینی عوام  سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی اقدام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

استکباری دنیا صارفین۳۳۴ : // تفصیل

حماس :

امریکی اقدام کے خلاف فلسطینی عوام اٹھ کھڑے ہوں

نیوز نور : 07 دسمبر/ اسلامی تحریک مقاومت حماس نے امریکہ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت بنائے جانے کے اعلان پر فلسطینی عوام  سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی اقدام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک مقاومت حماس  نے فلسطینی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دئے جانے کے ممکنہ امریکی فیصلے کے خلاف سڑکوں پرنکل آئیں اور فیصلہ واپس لینے تک احتجاج جاری رکھیں۔

حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہے اور فلسطینی قوم امریکہ سمیت کسی بھی دوسرے ملک کے کسی ایسے فیصلے کو قبول نہیں کریں گے جس میں القدس کے دینی، اسلامی، عرب اور فلسطینی تشخص کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔

حماس نے خبردار کیا کہ اگر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کی حماقت کی تو پورا خطہ بدترین تباہی سے دوچار ہوجائے گا اور اس کی تمام تر ذمہ داری امریکیوں پر عائد ہوگی۔

حماس نے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ القدس کے بارے میں مذموم امریکی عزائم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور امریکیوں اور صہیونیوں کو بیت المقدس چھیننے کی سازشیں ناکام بنا دیں۔

حماس نے جمعہ کے روز ملک گیر یوم الغضب منانے کا بھی اعلان کیا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر