تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور23فروری/ایک صیہونی روز نامے نےا پنی ایک رپورٹ میں نجباء مقاومتی تنظیم کے سیکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی کےدورہ لبنان اورحزب‌الله رہنماوں سے ملاقات پرتبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں وہ حزب اللہ کے ہمراہ ہوگی۔

نیوزنور23فروری/بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر نےجوہری معاہدے کے حوالےسےایک بار پھر ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کی ہے۔

نیوزنور23فروری/ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد اپنے ملک کے شہریوں پر دباؤ بڑھانے اور مخالفین کو کچلنے کے لئے اصلاحات کا پرچم بلند کئے ہوئے ہیں۔

نیوزنور22فروری/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان نےکہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں نیکی ہیلی کے خطاب سے فلسطینی قوم کے تئیں ان کی دشمنی جھلک رہی تھی۔

نیوزنور22فروری/ایک صیہونی عہدے دار نے کہا ہے کہ امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے مظالم اور توسیع پسندانہ اقدامات کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے یہودیوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
فلسطینی سفیر:
تمام مسلم امہ کے اعلیٰ سربراہان فلسطین کی آزادی کے لئے کردار ادا کریں

نیوز نور :07دسمبر/تہران میں متعین فلسطینی سفیر نے عالم اسلام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مسلم امہ کے اعلیٰ سربراہان فلسطین کی آزادی کے لئے کردار ادا کریں۔

اسلامی بیداری صارفین۸۷ : // تفصیل

فلسطینی سفیر:

تمام مسلم امہ کے اعلیٰ سربراہان فلسطین کی آزادی کے لئے کردار ادا کریں

نیوز نور :07دسمبر/تہران میں متعین فلسطینی سفیر نے عالم اسلام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مسلم امہ کے اعلیٰ سربراہان فلسطین کی آزادی کے لئے کردار ادا کریں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’نے ایرانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیاہے کہ تہران میں متعین فلسطینی سفیر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے نتائج سنگین ہوں گے۔

انہوں نے عالم اسلام کے تمام سربراہان پر زور دیا کہ وہ فلسطین کی آزادی کے لئے اپنی جدوجہد اور جہاد میں تیزی لائیں۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت پورے عالم اسلام اور تمام فلسطینی گروہوں کی دشمن ہے اور قدس کی غاصب صیہونی حکومت کی مکمل نابودی تک اس کے خلاف فلسطینی گروہوں کی جدوجہد جاری رہےگی۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے احکامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عالم اسلام کے سربراہان او آئی سی اجلاس میں ٹرمپ کو سخت پیغام دیں گے۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کو اپنے ہتھیاروں کا رخ صیہونیوں کی جانب موڑ لینا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا: "امریکی صدر کی جانب سے جاری احکامات کے بارے میں صرف مذمتی بیان یا مظاہرے کرنا کافی نہیں ہیں بلکہ اسلامی ممالک کے سربراہان کی یہ شرعی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطین کی آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کریں، اسلحہ اٹھائیں، پیسہ خرچ کریں اور سیاسی طور پربھی جو ممکن ہوسکے، کریں۔

انہوں نے کہا: "فلسطینیوں نے صیہونیوں کے خلاف جنگ میں دسیوں ہزار شہیدوں کی قربانی دی ہے اور اپنی قوم، تاریخ اور دین کے لئے جدوجہد کی ہے اور اس وقت بھی مسلم امہ کی نمائندگی میں صیہونیوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ہمیشہ فلسطین کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: "امام خمینی رہ فلسطین کے آئندہ اور اس ملک کو درپیش مسائل سے واقف تھے جس کی وجہ سے انہوں نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے نام سے منانے کا حکم دیا۔

صلاح الدین زواوی نے کہا: "اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر، صدر مملکت اور وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کی جانے والے بیانات کا بھی شکر گزار ہوں جو ہمیشہ فلسطین کی آزادی کے لئے نہایت اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

سفیر کا مزید کہنا تھا کہ غاصب صہیونی حکومت نے ایک نئے اسرائیل کا نقشہ تیار کرلیا ہے جس میں شام، عراق، اردن سعودی عرب اور فلسطین کے کئی علاقے شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صہیونی حکومت کے تیار کردہ نئے نقشے کو مسلم امہ تک پہنچایا جائے تاکہ سب غاصبوں کے ناپاک ارادوں سے آگاہ ہوجائیں۔

انہوں نے عالم اسلام کے داخلی مسائل کو حل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہاکہ میری 2 تجاویز ہیں ایک یہ کہ عالم اسلام کے دس بڑے ممالک جیسے ایران، مصر، سعودی عرب ملائشیا، ترکی، پاکستان وغیرہ مکہ، تہران یا قاہرہ میں مل بیٹھہ کر تمام مسائل کا حل نکالیں۔ دوسری تجویز یہ ہے کہ عالم اسلام دینی درسگاہیں خاص کر الازھر، حوزہ علمیہ قم اور نجف کے علمائے دین آپس میں بیٹھ جائیں اور فرقہ وارانہ فسادات کے خلاف اقدامات کریں کیونکہ دین اسلام ہی ہم سب کا مشترکہ دین ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر