تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:13 دسمبر/ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی امور اور قوانین نے تہران میں مغربی ایشیا کی علاقائی سیکورٹی پر منعقدہ قومی سمینار کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی دفاعی اور میزائل پروگرام پر مذاکرات کی ہرگز گنجائش نہیں ہے ۔

 نیوزنور:13 دسمبر/ اقوام متحدہ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ اس وقت یمن میں 8 ملین انسان سنگین قحط کا شکار ہیں

نیوزنور:13 دسمبر/عراقی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں کوصیہونی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے وہ غاصب  اسرائیل کےساتھ جنگ کو مکمل طورپر آمادہ ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ مصر ی دارالفتویٰ نے اپنے ایک بیان میں خبردار کیا ہے  کہ قدس کے نام پر داعش جوانوں کو بھرتی کے لیے گمراہ کرسکتی ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ فلسطین میں انسانی حقوق کے لئے سرگرم ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ دنوں کے دوران حراست میں لئے جانے والے بیت المقدس کے باسیوں میں سے ایک تہائی حصہ کم عمر بچوں کا ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی:
بیت المقدس مسلمانوں اور فلسطینیوں کا ہے اور رہے گا

نیوز نور :07دسمبر/بین الاقوامی امور میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے مشیر نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو بین الاقوامی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ قبلہ اول بیت المقدس ہمیشہ مسلمانوں اور فلسطینیوں سے متعلق رہے گا۔

اسلامی بیداری صارفین۱۳۲ : // تفصیل

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی:

بیت المقدس مسلمانوں اور فلسطینیوں کا ہے اور رہے گا

نیوز نور :07دسمبر/بین الاقوامی امور میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے مشیر نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو بین الاقوامی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ قبلہ اول بیت المقدس ہمیشہ مسلمانوں اور فلسطینیوں سے متعلق رہے گا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’نے تسنیم نیوز کے حوالے سے نقل کیاہے کہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر دانشمندانہ اقدام، فلسطین کی مظلوم قوم کے تاریخی و مسلمہ حق کو نظرانداز کئے جانے کے علاوہ بین الاقوامی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے ٹرمپ کے اس اقدام کوعلاقے کو غیر مستحکم بنانے اور عالم اسلام کو کمزور نیز علاقائی و عالمی امن و استحکام کو خطرے سے دوچار کرنے کے لیے دشمن کی ایک اور علامت قرار دیا۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ بیت المقدس کے خلاف یہ اقدام امریکہ کے لئے ایک اور کلنگ کا ٹیکہ ہے جو صیہونی حکومت کے مفادات کے تحفظ کے لئے عدم استحکام پیدا کرنے کی غرض سے عمل میں لایا گیا ہے۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ فلسطین کی مظلوم قوم کی جانب سے ماضی کی مانند استقامت و مقاومت کی راہ بدستور جاری رہے گی اور امریکی حکومت فلسطین کی مظلوم قوم کے حقوق اور تاریخی حقائق کو ہرگز تبدیل نہیں کرسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور وہ مسلمانوں اور فلسطینیوں سے متعلق رہے گا۔

 


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر