تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور23فروری/ایک صیہونی روز نامے نےا پنی ایک رپورٹ میں نجباء مقاومتی تنظیم کے سیکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی کےدورہ لبنان اورحزب‌الله رہنماوں سے ملاقات پرتبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں وہ حزب اللہ کے ہمراہ ہوگی۔

نیوزنور23فروری/بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر نےجوہری معاہدے کے حوالےسےایک بار پھر ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کی ہے۔

نیوزنور23فروری/ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد اپنے ملک کے شہریوں پر دباؤ بڑھانے اور مخالفین کو کچلنے کے لئے اصلاحات کا پرچم بلند کئے ہوئے ہیں۔

نیوزنور22فروری/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان نےکہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں نیکی ہیلی کے خطاب سے فلسطینی قوم کے تئیں ان کی دشمنی جھلک رہی تھی۔

نیوزنور22فروری/ایک صیہونی عہدے دار نے کہا ہے کہ امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے مظالم اور توسیع پسندانہ اقدامات کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے یہودیوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی:
بیت المقدس کو فلسطینیوں کے حوالے کیا جائے

نیوز نور :07دسمبر/عراق کے بزرگ شیعہ مرجع تقلید نے بیت المقدس کو فلسطینیوں کے حوالے کئے جانے اور تمام مسلمانوں کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ متحد ہو جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

اسلامی بیداری صارفین۴۰۵ : // تفصیل

مرجع تقلید آیت اللہ العظمی  سید علی سیستانی:

بیت المقدس کو فلسطینیوں کے حوالے کیا جائے

نیوز نور :07دسمبر/عراق کے بزرگ شیعہ مرجع تقلید نے بیت المقدس کو فلسطینیوں کے حوالے کئے جانے اور تمام مسلمانوں کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ متحد ہو جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’نے ایرانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیاہے کہ عراق کے نامورمرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے جمعرات کے روز بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے اس فیصلے سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں اور عربوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

آپ نے تاکید کی کہ اس قسم کے فیصلوں سے حقائق تبدیل نہیں ہو سکتے اور بیت المقدس ایک مقبوضہ شہر ہے جسے فلسطین کو واپس کئے جانے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد محجوب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کے طور پر بغداد میں امریکی سفیر ڈگلس سیلیمن کو وزارت خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

حزب حکمت ملی عراق کے سربراہ عمار حکیم اور صدر گروپ کے سربراہ مقتدا صدر نے بھی امریکی صدر کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی ملکوں اور مسلمانوں کی جانب سے مسئلہ فلسطین کو نظرانداز کئے جانے اور اس سلسلے میں برتی جانے والی لاپرواہی پر سخت خبردار کیا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر