تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
خطیب جمعہ تہران:
ہنگاموں کی منصوبہ بندی بڑے شیطان کی تھی

نیوزنور13جنوری/تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں ایران کے بعض شہروں میں ہوئے ہنگاموں میں بڑے شیطان امریکہ اور اسرائیل کی منصوبہ بندی تھی اور سعودی عرب نے پیسے خرچ کئے تھے۔

استکباری دنیا صارفین۱۲۲ : // تفصیل

خطیب جمعہ تہران:

ہنگاموں کی منصوبہ بندی بڑے شیطان کی تھی

نیوزنور13جنوری/تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں ایران کے بعض شہروں میں ہوئے ہنگاموں میں بڑے شیطان امریکہ اور اسرائیل کی منصوبہ بندی تھی اور سعودی عرب نے پیسے خرچ کئے تھے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ’’ آیت اللہ کاظم صدیقی ‘‘نے نماز کے خطبوں میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حالیہ فتنوں اور ہنگاموں میں منافقین کے دہشتگرد گروہ اور ایرانی عوام کے دشمنوں کا حقیقی چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا کہا کہ ایران کے عوام نے پوری ہوشیاری کے ساتھ خود کو ہنگامے کرنے والوں اور موقع پرستوں سے الگ کرلیا۔

تہران کے خطیب جمعہ نے ایران میں ہنگامے اور فتنے برپا کرنے کے لئے غیرملکی ایجنٹوں اور طاقتوں کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ایران کے عوام اپنی آزادی و خود مختاری کی حفاظت اور عالمی استکبار کی توسیع پسندی کا مقابلہ کرتے رہیں گے انہیں دشمنوں کے اس طرح کے فتنوں کا سامنا بھی رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے اب تک دشمنوں کی سبھی سازشوں اور منصوبوں کو ناکام بنایا ہے اور استقامتی محاذ نے بھی علاقےمیں امریکہ، صیہونی حکومت، ان کے اتحادیوں اوردشمنان اسلام کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے  مزیدکہا کہ امریکہ ایرانی عوام کے سلسلے میں غلط اندازوں کا شکار ہوگیا ہے اور اگر اس نے دوبارہ ایران کے خلاف سازش کرنے کی کوشش کی تو ایرانی عوام پہلے سے بھی زیادہ زور دار طمانچہ رسید کریں گے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر