تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21اپریل/لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مشہور تجزیہ کار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عربی ممالک کی اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بات چیت بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

نیوزنور21اپریل/شیخ الازهر مصر نے تاریخ اسلام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہےکہ قدس اسلامی ـ عربی سرزمین ہے اور ہمیشہ اسلامی سرزمین  کے طور پرباقی رہے گی۔

نیوزنور21اپریل/سرزمین عراق کےایک معروف عالم دین نے کہا ہےکہ عرب لیگ میں فلسطین کے دفاع اور وہاں کے موجودہ حالات کو بدلنے کی توانائی موجود نہیں ہے ۔

نیوزنور21اپریل/حزب الله لبنان کی ایگزیٹو کونسل کے نائب صدر نے عرب ممالک کی فوج کو شام میں داخل ہونے کے حوالہ سے کئے جانے والے ہرقسم کے فیصلہ کے سلسلے میں منتبہ کرتے ہوئے اسے ایک قسم کا تجاوز قرار دیا ہے ۔

نیوزنور21اپریل/بحرین کی سکیورٹی فورسز نے اپنے تازہ ترین اقدام میں بحرین کے روحانی رہنماء کے گھر کے اطراف میں خاردار تاروں کی باڑ لگا دی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان:
اسرائیلی فوج کی وحشیانہ طاقت کے استعمال کی تحقیقات کی جائے

نیوزنور13جنوری/اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتےفلسطینیوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے پرتشدد حربوں کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۳۰۶ : // تفصیل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان:

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ طاقت کے استعمال کی تحقیقات کی جائے

نیوزنور13جنوری/اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتےفلسطینیوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے پرتشدد حربوں کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان’’ اسٹیفن ڈوگریک‘‘ نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں پرامن فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی فوی اور باریکی کےساتھ تحقیقات کی جائے اور بتایا جائے کہ آیا اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں کے خلاف کیوں کر طاقت کا استعمال کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے عہدیداروں کو اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے خلاف طاقت کےاستعمال اور بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت اور بڑی تعداد میں زخمی ہونے پر گہری تشویش ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے امن مندوب نیکولائی ملاڈینوف نے بھی غرب اردن اور غزہ  پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں اور بڑی تعداد میں زخمی ہونے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

یو این ترجمان نے کہا کہ دو روز قبل اسرائیلی فوج نے غزہ اور غرب اردن میں دو کم عمر لڑکوں کو گولیاں مار کر شہیدکردیا تھا اسرائیلی فوج کے اس طرح کے پرتشدد حربوں پر عالمی ادارے کو گہری تشویش لاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات اور اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی باریکی کے ساتھ اور فوری تحقیقات کی جانی چاہیے۔

ڈوگریک نےمزید  کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ علاقائی قیادت کو خطے میں کشیدگی بڑھانے کے بیانات سے روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو دو فلسطینی لڑکے اسرائیلی فوج ریاستی دہشتگردی میں شہید ہوگئے تھےجن میں سے ایک فلسطینی کو غزہ پٹی میں البریج کے مقام پر گولیاں مار کرشہید کیا گیا جب کہ دوسرے کو غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں عراق بورین کے مقام پر جام شہادت نوش کردیا تھا۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر