تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21اپریل/لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مشہور تجزیہ کار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عربی ممالک کی اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بات چیت بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

نیوزنور21اپریل/شیخ الازهر مصر نے تاریخ اسلام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہےکہ قدس اسلامی ـ عربی سرزمین ہے اور ہمیشہ اسلامی سرزمین  کے طور پرباقی رہے گی۔

نیوزنور21اپریل/سرزمین عراق کےایک معروف عالم دین نے کہا ہےکہ عرب لیگ میں فلسطین کے دفاع اور وہاں کے موجودہ حالات کو بدلنے کی توانائی موجود نہیں ہے ۔

نیوزنور21اپریل/حزب الله لبنان کی ایگزیٹو کونسل کے نائب صدر نے عرب ممالک کی فوج کو شام میں داخل ہونے کے حوالہ سے کئے جانے والے ہرقسم کے فیصلہ کے سلسلے میں منتبہ کرتے ہوئے اسے ایک قسم کا تجاوز قرار دیا ہے ۔

نیوزنور21اپریل/بحرین کی سکیورٹی فورسز نے اپنے تازہ ترین اقدام میں بحرین کے روحانی رہنماء کے گھر کے اطراف میں خاردار تاروں کی باڑ لگا دی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل :
سانحہ قصور بربریت و سفاکیت کا بدترین واقعہ ہے

نیوزنور13جنوری/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے قصور واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بربریت و سفاکیت کا بدترین واقعہ ہے جس کے لئے مذمت جیسا لفظ ناکافی اور چھوٹا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۱۹۹ : // تفصیل

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل :

سانحہ قصور بربریت و سفاکیت کا بدترین واقعہ ہے

نیوزنور13جنوری/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے قصور واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بربریت و سفاکیت کا بدترین واقعہ ہے جس کے لئے مذمت جیسا لفظ ناکافی اور چھوٹا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ’’حجت الاسلام ناصر عباس جعفری‘‘ نے قصور واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بربریت و سفاکیت کا ایسا بدترین واقعہ ہے جس کے لئے مذمت جیسا لفظ ناکافی اور چھوٹا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کے ذمہ دار وہ حکمران ہیں کہ جنہیں عوام کی جان و آبرو سے کوئی غرض نہیں اور وہ اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس المناک واقعہ نے جہاں پاکستان کے ہر فرد کو اضطراب اور دکھ میں مبتلا کیا ہے وہاں عالمی سطح پر وطن عزیز کے وقار کو بھی نقصان پہنچایا ہےکیونکہ پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام حکومت کی ایما پر سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں رہا۔

موصوف سیکرٹری جنرل  نے کہا کہ قصور میں انسانیت کی تذلیل کا یہ پہلا واقعہ نہیں اگر ماضی میں ان سفاک مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاتا تو آج معصوم زینب کے والدین کو یہ دن نہ دیکھتا پڑتاکیونکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہےجبکہ نااہل حکمران یہ ذمہ داری ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں اور اقتدار میں رہنے کا جواز کھو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کم سن بچوں پر جنسی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات ایک اسلامی ریاست کے چہرے پر بھیانک داغ ہیں۔

انہوں نے کم سن زینب کے قتل میں ملوث افراد کے لئے فوری اور عبرت ناک سزا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں اس اہم مسئلہ پر قانون سازی کرتے ہوئے ایسے گھناؤنے واقعات کا ارتکاب کرنے والوں کے فوری ٹرائل اور سرعام پھانسی کی سزا متعین کی جائے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر