تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
نصر اللہ سے محمود عباس کی درخواست کہ وہ ان کے ایران کے دورے کا راستہ ہموار کرے

نیوزنور:13جنوری/باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود عباس کے نمایندے نے کہ جس نے حال ہی میں  حزب اللہ کے جنرل سیکریٹری سے ملاقات کی ہے ، اس نے ایک تحریری درخواست دی ہے کہ نصر اللہ ان کے تہران کے دورے کا راستہ ہموار کرے ۔

اسلامی بیداری صارفین۵۰۷ : // تفصیل

نصر اللہ سے محمود عباس کی درخواست کہ وہ ان کے ایران کے دورے کا راستہ ہموار کرے

نیوزنور:13جنوری/باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود عباس کے نمایندے نے کہ جس نے حال ہی میں  حزب اللہ کے جنرل سیکریٹری سے ملاقات کی ہے ، اس نے ایک تحریری درخواست دی ہے کہ نصر اللہ ان کے تہران کے دورے کا راستہ ہموار کرے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطین کی خود مختار حکومت کے صدر محمود عباس کے قریبی مشیر عزام الاحمد  کہ جس نے گزشتہ ہفتے لبنان کا دورہ کیا ہے اس کے پاس عباس کی طرف سے حسن نصر اللہ کے نام ایک کتبی پیغام تھا ۔

اگر چہ یہ کہا گیا ہے کہ اس ملاقات کی درخواست لبنانی فریق نے کی تھی لیکن الیکٹرانیک روزنامے رائ الیوم کے ذرائع نے آج بتایا عزام الاحمد نے حزب اللہ کو بتایا کہ اس کے پاس سید حسن نصر اللہ کے لیے ایک کتبی پیغام ہے ۔

عزام الاحمد نے اس پیغام کو حزب اللہ کے کسی اور آدمی کو وہ پیغام دینے سے انکار کر دیا اور اصرار کیا کہ وہ خود ان سے ملاقات کرے گا اور اگر ایسا نہ ہو سکا تو پیغام دیے بغیر بیروت سے چلا جائے گا ۔

رائ الیوم نے لکھا ہے : ملاقات دوسرے دن ہو پائی اور عزام الاحمد نے لبنان میں فلسطین کی موجودگی کے بغیر نصر اللہ سے ملاقات کی ، اس نے خط کے مضمون کو فاش کیا کہ جس میں اس  نے  نصر اللہ سے کہا ہے  کہ وہ عباس کے تہران کے سفر کے لیے ثالثی کریں ۔

اس سے پہلے اس نے  فرانس کے ریڈیو مونٹو کارلو کے عربی یونٹ سے کہا تھا کہ اس  ملاقات کی پیش کش حزب اللہ کی طرف سے کی گئی تھی اور فتح نے اس کا استقبال کیا ہے ۔

اس نے یہ بھی کہا تھا کہ نصر اللہ نے اس ملاقات میں ہماری حمایت اور پر امن عوامی جہاد کی جو ہم انجام دے رہے ہیں  تاکید کی اور فلسطین کے موقف کی قدر دانی کی ۔

 


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر