تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ترک یونیورسٹی کے مشہور اُستاد:
اردغان دمشق حکومت کے سقوط کا خیال دماغ سے نکال دے

نیوز نور17 اپریل/ترک یونیورسٹی کے ایک مشہور اُستاد وبین الاقوامی امور کے ماہر نے کہا ہے کہ  شام کے قانونی صدربشارالاسد کو اقتدار سے ہٹانا ناممکن ہے اس لئے رجب طیب اردغان کو بشارالاسد کےساتھ صلح کرنےکی ضرورت ہے۔

استکباری دنیا صارفین۲۱۶ : // تفصیل

ترک یونیورسٹی کے مشہور اُستاد:

اردغان دمشق حکومت کے سقوط کا خیال دماغ سے نکال دے

نیوز نور17 اپریل/ترک یونیورسٹی کے ایک مشہور اُستاد وبین الاقوامی امور کے ماہر نے کہا ہے کہ  شام کے قانونی صدربشارالاسد کو اقتدار سے ہٹانا ناممکن ہے اس لئے رجب طیب اردغان کو بشارالاسد کےساتھ صلح کرنےکی ضرورت ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  مقامی میڈیا کے ساتھ انٹرویو میں ’’حسن اونال‘‘نےکہاکہ شام کے قانونی صدربشارالاسد کو اقتدار سے ہٹانا ناممکن ہے اس لئے رجب طیب اردغان کو بشارالاسد کےساتھ صلح کرنےکی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ شامی فوج پر دوما میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے الزامات بے بنیاد اورمن گھڑت ہیں اوراس حوالے سے جو تصاویر اورویڈیوز جاری کی ہیں مغربی پروپیگنڈا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ دمشق کے نواحی علاقوں میں شامی فوج کو کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ ہر محاذ پر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کےساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے رجب طیب اردغان کی قیادت میں عرب جمہوریہ شام پر  امریکی حملوں کی حمایت  کو افسوسناک قراردیتے ہوئے کہاکہ ترکی کی عوام پر ایسے لوگوں کی حکومت ہے جو اسلامی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن اصل میں ان کا اسلام سے دورتک کا واسطہ نہیں ہے۔

انہوں  نے کہاکہ رجب طیب اردغان کی قیادت میں ترکی حکومت ایک طرف فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی مذمت کرتی ہے دوسرے دن  شام کی قانونی حکومت کا تختہ اُلٹنے کیلئے  امریکہ اوراسرائیل کو شام پر حملہ کرنے کیلئے مدعو کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  رجب طیب اردغان کی شام کے تئیں پالیسی منافقانہ ہے جو خود ترکی کیمونٹی کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ  امریکہ کے حتمی مقاصد شام کی تقسیم  عراق میں کردوں کو مضبوط اور منبیج اور مشرقی عرفات میں  آزاد کرد ریاست کا قیام ہے تاکہ  علاقے میں صیہونی حکومت کے اثرورسوخ  کو مزید بڑھانے کی راہ ہموار ہو۔

انہوں نے کہاکہ علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران اورروس  شام کے سب سے بڑے حامی ہیں اس لئے بشارالاسد کو اقتدار سے ہٹانا اب ناممکن ہے اوراردغان کو بشارالاسد کی حکومت کا خاتمہ کے خیال کو  دماغ سے نکالنا چاہئے۔

 واضح رہے کہ امریکہ،برطانیہ اور فرانس نے کیمیائی ہتھیاروں کا بہانہ بنا کربغیر کسی ثبوت کے آج صبح شام پر میزائلی حملہ کیا جس پر عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ یہ حملہ ایسے میں کیا گیا کہ جب شام کی فوج نے داعش اور جبھتہ النصرہ جیسے دہشتگرد گروہوں کو شکست دی تھی جس سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ امریکہ اور اس کے بعض اتحادی داعش اور جبھتہ النصرہ جیسے دہشتگرد گروہوں کی شکست سے نہ فقط خوش نہیں ہیں بلکہ وہ ان دہشتگردوں کو بچانے کیلئے دہشتگردی کا مقابلہ کرنے والے فرنٹ لائن کے ملکوں اور تحریکوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اور شام پر حملہ بھی اسی لئے کیا گیا ہے۔

روس کی جانب سے امریکی حملوں پر اپنے ردعمل کے اظہار میں کہا گیا کہ امریکا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے شام پر امریکی اتحاد کا حملہ کھلی جارحیت ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر