تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
کیون بیرٹ:
تکفیری دہشتگردوں کو کیمیائی مواد فراہم کرنے والے ہی شام پر بم برسا رہے ہیں

نیوز نور17 اپریل/امریکہ کے ایک سیاسی تجزیہ کار اور عالمی امور کے  ماہر نے کہا ہے کہ ظالم و آمر حکومتیں اور اُن سے وابستہ خفیہ ایجنسیاں شام سے متعلق حقائق کو دنیا بھر کے عوام کے سامنے مسخ کرکے پیش کررہے ہیں ۔

استکباری دنیا صارفین۱۵۱ : // تفصیل

کیون بیرٹ:

تکفیری دہشتگردوں کو کیمیائی مواد فراہم کرنے والے ہی شام پر بم برسا رہے ہیں

نیوز نور17 اپریل/امریکہ کے ایک سیاسی تجزیہ کار اور عالمی امور کے  ماہر نے کہا ہے کہ ظالم و آمر حکومتیں اور اُن سے وابستہ خفیہ ایجنسیاں شام سے متعلق حقائق کو دنیا بھر کے عوام کے سامنے مسخ کرکے پیش کررہے ہیں ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی ذرایع ابلاغ کے ساتھ ’’داکٹر کیون بیرٹ ‘‘نے  کہا کہ ظالم و آمر حکومتیں اور اُن سے وابستہ خفیہ ایجنسیاں شام سے متعلق حقائق کو دنیا بھر کے عوام کے سامنے مسخ کرکے پیش کررہے ہیں ۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہا کہ شام پر بمباری کرنے والے وہی لوگ ہیں جو اس ملک میں سرگرم تکفیری دہشتگرد گروہوں کو کیمیا ئی مواد فراہم کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اوبامہ کے صدارتی دور میں شام میں مبینہ طور پر اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا لیکن صدر کو اس وقت کانگریس کی طرف سے شام پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں ملی اور اوبامہ نے ٹرمپ کے مقابلے میں صبر و تحمل سے کام لیا لیکن صیہونی نواز موجودہ صدر نے بنا کسی شواہد کے شام پر حملہ کرنے کی اجازت دیکر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ظالم و جابر حکومتیں اور ان سے وابستہ میڈیا و انٹیلی جنس ایجنسیاں شام سے متعلق حقائق کو سینسر کر رہے ہیں اور وہ کسی بھی حال میں عوام کو شام کے حقائق سے دور رکھنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شام میں مبینہ کیمیائی  حملے امریکہ اور سعودی عرب کے کہنے پر دہشتگردوں کے ذریعے کروا ئے جارہے ہیں ۔

واضح رہے کہ امریکہ،برطانیہ اور فرانس نے کیمیائی ہتھیاروں کا بہانہ بنا کربغیر کسی ثبوت کے آج صبح شام پر میزائلی حملہ کیا جس پر عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ یہ حملہ ایسے میں کیا گیا کہ جب شام کی فوج نے داعش اور جبھتہ النصرہ جیسے دہشتگرد گروہوں کو شکست دی تھی جس سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ امریکہ اور اس کے بعض اتحادی داعش اور جبھتہ النصرہ جیسے دہشتگرد گروہوں کی شکست سے نہ فقط خوش نہیں ہیں بلکہ وہ ان دہشتگردوں کو بچانے کیلئے دہشتگردی کا مقابلہ کرنے والے فرنٹ لائن کے ملکوں اور تحریکوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اور شام پر حملہ بھی اسی لئے کیا گیا ہے۔

روس کی جانب سے امریکی حملوں پر اپنے ردعمل کے اظہار میں کہا گیا کہ امریکا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے شام پر امریکی اتحاد کا حملہ کھلی جارحیت ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر