تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21فروری/شامی ذرایع ابلاغ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ شامی فوج کے خلاف مغربی حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر نے نئی سازش کا آغاز کیا ہے جس کے تحت کلورین گیس سے بھرے تین ٹرکوں کو ترکی سے شامی علاقے ادلیب میں پہنچا دیا گیا ہے۔

نیوزنور21 فروری/اسرائیلی پارلیمنٹ کینیسٹ کے ایک رکن نے  کہا ہے کہ  اسرائیلی دائیں بازو کےساتھ سعودیہ کا اتحاد شرمناک ہے اورصیہونی وزیر اعظم  کو حزب اللہ اورمقاومت سے خوف ہے۔

نیوزنور21فروری/فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ آج فلسطین میں قبضے اور اس کے عوام پر جو حالات گزر رہے ہیں اس کا ذمے دار برطانیہ ہے۔

نیوزنور21فروری/اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے جوہری معاہدے کو کامیاب مذاکرات کرنے کے لئے مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دوسروں پر پابندیاں لگانے کے نشے میں دھت ہے۔

نیوزنور21فروری/اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر برائے امور مشرق وسطٰی نےناجائز صہیونی ریاست کے غاصب حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین میں معصوم عوام کے گھروں اور اسکولوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ بند کریں۔

  فهرست  
   
     
 
    
نیوزنور ڈاٹ کام :
حسینی عشق و محبت کی تجلی دلوں کے آئینے میں
نیوزنور:ایک بار پھر محرم آن پہونچا ہے اور دنیا بھر میں عشق حسین سے سرشار لوگ حسینی کاروانوں کے ہمنوا بن کر کہ جو آج کل  ان کے قدموں کی آواز کو آپ اپنے پورے وجود کے ساتھ محسوس کر سکتے ہیں ،وہ عشق و محبت کے خالص لمحوں کے ساتھ دل کے پرندے کو محو پرواز کر کے حضرت ابو عبد اللہ علیہ السلام کی نورانی اور معطر فضامیں نظارے میں مصروف ہوتے ہیں ۔
اسلامی بیداری صارفین۱۱۰۳ : // تفصیل

حسینی عشق و محبت کی تجلی دلوں کے آئینے میں

نیوزنور:ایک بار پھر محرم آن پہونچا ہے اور دنیا بھر میں عشق حسین سے سرشار لوگ حسینی کاروانوں کے ہمنوا بن کر کہ جو آج کل  ان کے قدموں کی آواز کو آپ اپنے پورے وجود کے ساتھ محسوس کر سکتے ہیں ،وہ عشق و محبت کے خالص لمحوں کے ساتھ دل کے پرندے کو محو پرواز کر کے حضرت ابو عبد اللہ علیہ السلام کی نورانی اور معطر فضامیں نظارے میں مصروف ہوتے ہیں ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اگر چہ موسم ٹھنڈ کا ہے لیکن عشق حسین کی گرمی سے مالا مال دلوں کی گرمی کا عالم ہی جدا گانہ ہے ،میرا دل چڑیا کے بچے کی مانند ہے اور ہر لمحہ پرواز کی ضد کرتا ہے ،حسین علیہ السلام کے امام باڑے میں پرواز کی !اور سید الشہداء علیہ السلام ہی میرے دل کا سکون ہے ۔

کچھ دن سےرحمۃ للعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبوں سے آباد ہر شہر سیاہ پوش ہے جہاں بھی دیکھو امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کا پرچم بلند نظر آتا ہے ،امام باڑوں ،مسجدوں ،مدرسوں اور یہاں تک کہ گھروں کو آپ دیکھتے ہیں کہ جن پر عزاداری کا سیاہ پرچم لہرا رہا ہے ،اور یہ وہی عشق و محبت حسین علیہ السلام ہے کہ جو صدیاں گذرنے کے بعد بھی برقرار ہے اور قیامت تک عاشقوں کے دلوں میں موج مارتی رہے گی ۔

حسین علیہ السلام کا کاروان نکل پڑا ہے اور ابھی تک حسین علیہ السلام کی" ھل من ناصر" کی آوز1376 سال کے بعد بھی زمانے کے کانوں میں گونج رہی ہے ،محرم آن پہونچا ہے اور یہ حسین علیہ السلام کی خوشبو ہے کہ جو فضا کو معطر کیے ہوئے ہے اور حسین اپنی پوری ھستی کے ساتھ آتے ہیں تا کہ ہمیں اور آپ کورسول اللہ کے اسلام اور ابلیس کے اسلام جسے حسینی اسلام اور یزیدی اسلام سے جانا جاتا ہے کا سبق پڑھائے، نجات دلائیں اور ہمارے بیمار دل کی دلداری کریں ۔

یہی دن تھے کہ جب حر کی فوج حسین علیہ السلام کے لشکر کے روبرو ہوئی اور تشنہ لبوں کے مولا نے ان کے گھوڑوں تک کو پانی پلایا ،لیکن انہوں نے اس مہمان نوازی کا حق کیسے ادا کیا ؟!

سچ مچ کس قدر خوبصورت فرمایا ہے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے "ان الحسین مصباح الھدی و سفینۃ النجاۃ"اور یہ ایام نجات کی کشتی ہونے کے معنی کو صحیح طور پر درک کرتے ہیں اس لیے کہ سب لوگ حسین علیہ السلام کے قافلے تک پہونچنے کے لیے تیار ہو رہے ہیں تا کہ نجات کی کشتی پر سوار ہوں اور امام حسین علیہ السلام کی مظلومیت پر سینہ کوبی کر کے اور آنسو بہا کر اپنے زنگ لگے ہوئے قلب و روح سے غبار کو پاک کرکے ،اور حر ابن یزید ریاحی کی طرح خود کو امام حسین علیہ السلام تک پہونچائیں تا کہ آزاد ہوں ،نفس کی ہر قید سے آزاد !

خدایا حسین علیہ السلام کی معرفت اور ان کے اہداف کی معرفت ہمیں عطا فرما اور ہمارے وجود کے پودوں کو اہل بیت علیہم السلام اور سید الشہداء علیہ السلام کے اسیر بچوں کی محبت سے سیراب فرما  تاکہ معرفت اور خلوص کے میوے  ہمارے وجود سے اگیں اور تجھ سے دوری اور فراق کے راستے پر ہر گز نہ چلیں ۔

ہے تیری آرزو میرے دل میں /تم ہی بتاو کہ میں کیا کروں


نظرات داده شده
Bello
This is way more helpful than annhtiyg else I've looked at.
آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر