تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور :17 نومبر/ میانمار فوج کے سربراہ نے کہاہے کہ بدھ مت کے پیروکاروں کے راضی ہونے تک بنگلادیش ہجرت کر جانے والے روہنگیا مسلمان واپس نہیں آسکتے، روہنگیائی افراد کی اپنے گھروں کی واپسی میانمار کے حقیقی باشندوں کی رضامندی سے ہوگی اور اس مقصدکے لیے سب سے پہلے بدھ پرستوں کو راضی کرنا پڑے گا ۔

نیوز نور :17 نومبر/ عراقی فوج اور سیکورٹی فورس نے مغربی صوبے الانبار کے شہر راوہ کو بھی تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیاہے۔

نیوز نور :17 نومبر/ ترکی کے صدر نے مغربی ممالک پر شامی کردوں کی حمایت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن ممالک نے داعش کو تشکیل دیا تھا وہی آج شام کے کردوں کو مسلح کررہے ہیں۔

نیوز نور :17 نومبر/ تہران کےخطیب جمعہ نے خطے کے حساس شرائط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہےکہ  مسلمانوں کو باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ دشمنوں کے منصوبوں کو ناکام بنانا چاہیے۔

نیوز نور :17 نومبر/ جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک سعودی اقدامات اور مہم جوئی پر کسی بھی صورت میں خاموش نہیں رہیں گے۔

  فهرست  
   
     
 
    
اما م خمینی ؒ کی برسی پرہوٹل گرینڈ ممتاز سرینگر میں اپنی نوعیت کی منفرد تقریب :
تکفیری دہشتگردی کی مذمت،مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ایران سے مداخلت کی اپیل

نیوز نور : بانی انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ امام خمینی ؒکی26ویں برسی کے موقعہ پر  ہندوستان زیر انتظام کشمیر کےہوٹل گرینڈ ممتاز سرینگر میں اہلسنت جوانوں کی طرف سے منعقدہ اپنی نوعیت کی ایک منفرد تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے تکفیری دہشتگردی کی مذمت کی اور اسلامی جمہوریہ ایران سے مسئلہ کشمیر کو حل کرنےکے حوالے سے مداخلت کرنے کی اپیل کی ۔

اسلامی بیداری صارفین۴۷۱۹ : // تفصیل

اما م خمینی ؒ کی برسی پرہوٹل گرینڈ ممتاز سرینگر میں اپنی نوعیت کی منفرد تقریب :

تکفیری دہشتگردی کی مذمت،مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ایران سے مداخلت کی اپیل

نیوز نور : بانی انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ امام خمینی ؒکی26ویں برسی کے موقعہ پر  ہندوستان زیر انتظام کشمیر کےہوٹل گرینڈ ممتاز سرینگر میں اہلسنت جوانوں کی طرف سے منعقدہ اپنی نوعیت کی ایک منفرد تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے تکفیری دہشتگردی کی مذمت کی اور اسلامی جمہوریہ ایران سے مسئلہ کشمیر کو حل کرنےکے حوالے سے مداخلت کرنے کی اپیل کی ۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  یکم جون کوبانی انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ امام خمینی ؒکی26ویں برسی کے موقعہ پر ہندوستان زیر انتظام کشمیر کے ہوٹل گرینڈ ممتاز سرینگر میں اہلسنت جوانوں کی طرف سے منعقدہ اپنی نوعیت کی ایک منفرد تقریب منعقد ہوئی جس میں کئی علمائے دین،مزاحمتی جماعتوں کے قائدین،دانشوروں،وکلاء ،صحافی،ڈاکٹرس اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی۔تقریب کا اہتمام لائیرس کلب کشمیر نے تحریک شباب المسلمین اور مسلم یونٹی کونسل کے اشتراک سے کیا تھا۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مہمان خصوصی سینئر حریت رہنما و نیشنل فرنٹ کے چیرمین نعیم احمد خان نے امام خمینی ؒ کو عقیدت کا خراج نذر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی کا انقلاب اسلامی سے ایک گہر ا ربط ہے۔انقلاب اسلامی ایران سے کشمیری نوجوانوں کے تحریکی جذبات نے ایک نئی کرؤٹ لی۔

مہمان ذی وقار سجادہ نشین عشمقام مولانا پیر ڈاکٹر سمیر صدیقی نے حضرت امام خمینی ؒ کی شخصیات کے عرفانی پہلوکو زیر بحث لاتے ہوئے کہا کہ امام ؒ نے اپنی ذات کو قربت خدا وندی کے اس منزل تک پہنچا دیا تھا جہاں رب اپنے بندے کی مرضی اور دعا کو بہر حال قبول فرماتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی اعلیٰ مقصد کیلئے قائد اور عوام کو اپنے نفس امارہ کی اصلاح کرنا شرط اول ہے۔

تقریب کے خاص مہمان اسلامک اسٹڈیز کشمیر یونیورسٹیکے سربراہ پروفیسرحمید نسیم رفیع آبادی نے امام خمینیؒ کے نعرہ لا شرقیہ لا غربیہ کو ملت اسلامیہ کی تمام پریشانیوں کا حل قرار دیتے ہوئے شیعہ سنی مشترکات کو برائے کار لانے اور اختلافات کو بالائے طاق رکھنے کی ضرورت پرزور دیا۔

تحریک مزاحمتتنظیم کے سربراہ بلال صدیقی نے انقلاب اسلامی ایران کو اُمت مسلمہ کی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی ؒ نے اپنے کردار و عمل اور ایمان باللہ سے ایرانی قوم کو ایک اعلیٰ مقصد کیلئے ہر قسم کی قربانیوں پر تیار کیا۔انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ نے محکوم و مظلوم مسلمانوں کی حمایت کو ایران کی خارجہ پالیسی کا جز بنایا۔انہوں نے ایرانی قیادت سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا اثر رسوخ ادا کرے ۔

حریت رہنما اور اتحاد المسلمین کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری نے امام خمینی ؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام ؒ نے اپنی تحریک کی بنیادی فلسفہ کربلا کے اصولوں پر استوار کیا اور یہی اس تحریک کی کامیابی کا اصل راز تھا۔

کانفرنس سے ایڈوکیٹ محمد امین بٹ نے خطاب کرتے ہوئے امام خمینیؒ کوعالم اسلام اور عالم انسانیت کا ایک رول ماڈل قرار دیا۔

بار ایسو سی ایشن کے سابق جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ جی این شاہین نے امام خمینیؒ کو ایک آفاقی شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی بلند قامت شخصیت کی یاد میں ہونے والی کوئی بھی تقریب انتہائی شان و شوکت سے منعقد کرنے کی ضرورت ہے اورآئندہ یہ تقریب ایک عوامی جلسے کی صورت میں منعقد کرنے کی تجویز پیش کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنڈت برادری کے سماجی کارکن کمار جی وانچو نے کہا ہے کہ امام خمینی ؒ نے ہمیشہ انسانیت کی بقا ء کی خاطر ظالموں کی مذمت کی۔

علاوہ ازیں جن شخصیات نے تقریب سے خطاب اور شرکت کی ان میںآغا سید احمد مصطفی الموسوی، ایڈوکیٹ نور الامین،محمد اشرف منٹو،ڈاکٹر عابد گلزار،وسیم رضا حسینی،امداد ساقی،ایڈوکیٹ تفضل حسین،سید جاوید عباس رضوی،رمیز مخدومی ،ایڈوکیٹ اویس گیلانی،امتیاز حیدر،ایڈوکیٹ یونس حجاج،،ایم ایم شجاع،ایڈوکیٹ ایس ایس شبیر،کمار جی وانچو،فدا حسین اور300سے زائدافراد نے شرکت کی۔تلاوت کلام پاک ہلال حسین بٹ اور نعت شریف نثار حسین راتھر نے پیش کیا ۔

کانفرنس کے اختتام پر ایک قرارداد بھی پاس کی گئی۔ آخر پر لائیرس کلب کے صدر ایڈوکیٹ بابر قادری نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔


نظرات داده شده
ذوالفقارعلی ‎
داعش کو مٹانے میں شیعہ سنی کو ایک ہی پرچم تلے رہنا ہوگا،وہ ہے کربلا...
آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر