تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:ایرانی صدر کے معاون نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عالمی سطح پر غیر مہذبانہ رفتار امریکہ کے لئے شرم آور ہے جو دنیا میں سپر پاور ہونے کا مدعی ہے سعودی عرب ام الفساد اور دہشت گردی کے فروغ کا اصلی مرکز ہے جسے امریکی سرپرستی حاصل ہے۔

نیوزنور:روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی سربراہی والا اتحاد دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

نیوزنور:بحرین کی تنظیم برائے انسانی حقوق کے صدر نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے ظلم وستم اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود بحرین میں انسانی حقوق کا کام بند نہیں کریں گے۔

نیوزنور:ایک امریکی روزنامے نے لکھا ہے کہ وائٹ ہاوس ایران پر حملہ کرنے کا بہانہ تلاش رہا ہے حالانکہ ٹرمپ کو ایرانی تاریخ سے عبرت حاصل کرنا چاہئے۔

نیوزنور:فلپائن کے صدرنے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا کے دورے کی دعوت مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی امریکا نہیں جائیں گے۔

  فهرست  
   
     
 
    
قد آور دینی شخصیات اور مفکرین و دانشوروں کا امام خمینیؒ کو خراج:
امام خمینیؒ کی برسی کی مناسبت سے ہندوستان زیر انتظام کشمیر میں پُروقار امام خمینیؒ کانفرنس

نیوزنور: کسی بھی قوم کی عزت و ذلت خود اس قوم کے ہاتھوں میں ہوتی ہے ۔ قوموں کے عزت و ذلت میں سب سے پہلے اس قوم کے اعمال اور پھر خداکا فیصلہ شامل ہوتا ہے ۔ امام خمینیؒ نے پہلے خود کو قرآن و سنت اور اسوہ اہلبیت ؑ کے سانچے میں ڈالا تب جاکر ان کی قوم بیدار ہوئی اور ایران میں ایک اسلامی انقلاب برپا ہوا ۔

اسلامی بیداری صارفین۳۴۹۵ : // تفصیل

قد آور دینی شخصیات اور مفکرین و دانشوروں کا امام خمینیؒ کو خراج:

امام خمینیؒ کی برسی کی مناسبت سے ہندوستان زیر انتظام کشمیر میں پُروقار امام خمینیؒ کانفرنس

نیوزنور: کسی بھی قوم کی عزت و ذلت خود اس قوم کے ہاتھوں می ہوتی ہے ۔ قوموں کے عزت و ذلت میں سب سے پہلے اس قوم کے اعمال اور پھر خداکا فیصلہ شامل ہوتا ہے ۔ امام خمینیؒ نے پہلے خود کو قرآن و سنت اور اسوہ اہلبیت ؑ کے سانچے میں ڈالا تب جاکر ان کی قوم بیدار ہوئی اور ایران میں ایک اسلامی انقلاب برپا ہوا ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینیؒ کی 26 ویں برسی کے موقعہ پر ہندوستان زیر انتظام کشمیر کے شیعہ مسلمانوں کی نمائندہ دینی تنظیموں کے اہتمام سے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوینشن سینٹر (SKICC ) سرینگر میں ایک پُروقار امام خمینیؒ کانفرنس کا انعقاد ہوا ۔

کانفرنس میں قائد انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کے مشیر اور مجلس شورای اسلامی (پارلمنٹ)ایران کے سابقہ سربراہ (اسپیکر) آیت اللہ ناطق نوری اورہندوستان میں جمہوری اسلامی ایران سفیر جناب غلام رضا انصاری نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

 کانفرنس میں جن دیگر قدآور دینی شخصیات ، مفکرین اور دانشوروں نے شرکت کی اور امام خمینیؒ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ان میں میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق،مولانا محمد عباس انصاری ، مولانا مسرور عباس انصاری، آغا سید حسن الموسوی الصفوی، جناب تفضل عالمگیر ،سید فضل اللہ رضوی ، ایڈوکیٹ زاہد علی ، جناب جسٹس بشیر احمد کرمانی وغیرہ شامل ہیں۔

 رہبر معظم کے مشیر آیت اللہ ناطق نوری نے امام خمینیؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ :کسی بھی قوم کی عزت و ذلت خود اس قوم کے ہاتھوں میں ہوتی ہے ۔ قوموں کے عزت و ذلت میں سب سے پہلے اس قوم کے اعمال اور پھر خداکا فیصلہ شامل ہوتا ہے ۔ امام خمینیؒ نے پہلے خود کو قرآن و سنت اور اسوہ اہلبیت ؑ کے سانچے میں ڈالا تب جاکر ان کی قوم بیدار ہوئی اور ایران میں ایک اسلامی انقلاب برپا ہوا ۔

 انہوں نے کہا کہ دنیا کے 56 اسلامی ممالک ہر قسم کے وسائل سے مالا مال ہیں لیکن ایک چھوٹی سی صیہونی مملکت سے خوف زدہ ہیں ۔ فلسطینی قوم 60 سال سے اسرائیل کے ہاتھوں کٹ مر رہی ہے ۔ دنیاکا کوئی بھی اسلامی ملک سوائے ایران کے فلسطینی عوام کی حمایت کیلئے آگے نہیں آتا ۔وجہ یہ ہے کہ ان تمام اسلامی ممالک کے حکمران اور حکومتیں اسلامی فکر و اثاثے سے دور ہیں۔

سابقہ سربراہ مجلس شورای اسلامی جمہوری اسلامی ایران نے کہا کہ استکباری قوتیں دنیائے اسلام میں فتنہ اور منافرت کی آگ بھڑکانے میں مصروف ہیں۔ داعش ، القاعدہ اور النصرہ جیسی خونخوار دہشت گرد جماعتیں صرف اور صرف اسلام کی شبیہ بگاڑنے کیلئے قائم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کا سب سے بڑا راز اسلام کی طرف قوم کی مراجعیت اور وحدت و اخوت اسلامی ۔

 ایرانی سفیر برائے ہند جناب غلام رضا انصاری نے امام خمینیؒ کو خراج نذر کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینیؒ کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے دنیا کے سامنے اسلام کی حقیقی شبی رکھی اور اپنے ملک کو کفرو باطل کے ہاتھوں سے چھین کر اسے اسلام کے حوالے کردیا ۔ یہی وجہ ہے کہ انقلاب کی کامیابی کے ساتھ ہی دنیا کی استکباری قوتوں نے انقلاب اسلامی کے خاتمے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے ۔ ایران پر سات سالہ جنگ مسلط کی گئی ۔ ایران کو کمر شکن پابندیوں کے شکنجے میں کس لیا گیا لیکن دشمن قوتیں ایران کے اسلامی نظام کا بال بیکا نہ کرسکیں۔

 علم اور ٹیکنالوجی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے سفیر ایران نے کہا کہ مسلمانوںکو استکباری قوتوں کے ظلم و استحصال سے محفوظ رہنے کیلئے سائنس اور ٹیکنالوجی کا میں مغرب کے ہم پلہ ہونے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے امام خمینیؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی کامیابی کی کلید اسلامی فکرو کردار ہے۔ انہوں نے کہا  کہ ایرانی قوم نے ایک مرد حق اور مؤمن کامل حضرت امام خمینیؒ کی قیادت میں اسلامی فکر اور اساس کو اپنا کر انقلاب اسلامی برپا کیا جس انقلاب نے نہ صرف ایران بلکہ پورے عالم اسلام کو جنجوڈ کر رکھدیا۔

میرواعظ بے واضح الفاظ میں کہا کہ دنیا کے اکثر مسلمان ممالک کی داخلی اور خارجی پالیسیاں مغربی ممالک میں مرتب ہورہی ہے تو کیسے ممکن ہے کہ اسلامی دنیا استکباری قوتوں کے ظلم و استحصال سے محفوظ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان عالم اسلام کے دو اہم اور قائدانہ کردار کی حیثیت والے ممالک ہیں ان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مسلم دنیا کے پریشان کن حالات کے سدباب کیلئے اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے خطاب میں اسلامی انقلاب ایرا ن کو پوری ملت کیلئے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام خمینیؒ نے ایرانی قوم کو طاغوتی ولایت کے اندھیروں سے نکال کر ولایت الٰہی کے نور سے سرفراز کیا۔ کشمیری قوم گزشتہ سات دہائیوں سے ظلم و استحصال اور جبر وتسلط کے اندھیروں میں بھٹک رہی ہے ۔ اگر کشمیری قوم متحد ہوکر عزم و استقامت کے ساتھ اما م خمینیؒ اور انقلاب اسلامی ایران کو اپنا لائحہ عمل بناکر جدو جہد کا تسلسل جاری رکھیں گے تو وہ دن دور نہیں جب کشمیری قوم بھارتی تسلط سے نجات حاصل کرے گی۔

جماعت اسلامی کے ایڈوکیٹ زہد علی نے اما م خمینیؒ کو خراج نذر کرتے ہوئے اتحاد ملت اور نظام اسلامی کے نفاذ کو امام کے مشن کا نچوڑ قراردیا۔

زاہد صاحب نے کہا کہ اما م خمینیؒ نے ایران کو باطل کی زنجیروں سے آزاد کرکے اسے حق کے حوالے کیا۔ اہل کشمیر بھی ایک ظالم نظام کے زیر تسلط امام خمینیؒ سے ہم کشمیریوں کی عقیدت کا تقاضا یہ ہے کہ ہمارے قائدین اور قوم یکسوئی کے ساتھ بھارتی ظالم نظام سے نجات کی جدو جہد کو پایہ تکمیل تک پہونچائے۔

 مولانا مسرور عباس انصاری نے امام خمینیؒ کو دنیا کی استکباری قوتوں کے اسلام مخالف منصوبوں کی قلعی کھولنے والے اور اُن کے عزائم کو للکارنے والی عہد ساز شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری محکوم قوم کی تحریک آزادی کو انقلاب اسلامی ایران سے ایک نئی جہت اور نیا حوصلہ ملا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور کشمیر کے رشتے غیر متزلزل ہیں اور تحریک تحریک کشمیر اور انقلات ایران کا آپس میں ایک گہرا ربط ہے۔

 جناب جسٹس کرمانی نے کہا کہ ایرانی قیادت اور قوم کو اپنے مقصد اور تحریک پر ایمان کی حد تک یقین تھا۔ اما خمینیؒ بذات خود اسلامی فکرو اثاث کی عملی تفسیر تھے اسلئے ان کی قوم قائد کے اشاروں پر ہر قربانی کیلئے آمادہ ہوئی اور جو قوم شعوری طور پر قربانیوں کیلئے آمادہ ہوتی ہے اسے کامیابی کی منزل سے ہمکنار ہونے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

سید فضل اللہ رضوی نے ملت اسلامیہ کی شان رفتہ کی بحالی کیلئے امام خمینیؒ کو علامہ اقبال کے فلسفہ خودی کا عملی پیکر قرارد یا۔  


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر