تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
دنیا کے ایک فیصد اعلی ترین سائنسدانوں میں ایران کے ایک سو نناوے سائنسداں شامل

نیوزنور:تھامسن رائٹرز کی اعلی ترین سائنسدانوں سے متعلق سائٹ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے ایک فیصد اعلی ترین سائنسدانوں میں ایران کے ایک سو نناوے سائنسداں شامل ہیں۔

سائنسی خبریں صارفین۳۰۲۳ : // تفصیل

دنیا کے ایک فیصد اعلی ترین سائنسدانوں میں ایران کے ایک سو نناوے سائنسداں شامل

نیوزنور:تھامسن رائٹرز کی اعلی ترین سائنسدانوں سے متعلق سائٹ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے ایک فیصد اعلی ترین سائنسدانوں میں ایران کے ایک سو نناوے سائنسداں شامل ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’نےسحر عالمی نیٹ ورک کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ تھامسن رائٹرز کی اعلی ترین سائنسدانوں سے متعلق سائٹ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے ایک فیصد اعلی ترین سائنسدانوں میں ایران کے ایک سو نناوے سائنسدانوں کو جگہ ملی ہے۔

یہ سائٹ کہ جو دنیا کے ایک فیصد اعلی ترین سائنسدانوں کے انتخاب کے لئے گزشتہ دس سال کے دوران انجام پانے والی سائنسی تحقیقات کا جائزہ لیتی ہے، سائنسی تحقیقات کو موضوع کے لحاظ سے، بائیس شعبوں میں تقسیم کرتی ہے اور پھر ہر شعبے کے ایک فیصد اعلی ترین سائنسدانوں کا انتخاب کرتی ہے۔

 اس ادارے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ایک فیصد اعلی ترین سائنسدانوں کی نئی فہرست میں ایران کے ایک سو ننانوے سائنسدانوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ ایک فیصد اعلی ترین سائنسدانوں کی فہرست میں شامل ایک سو ننانوے ایرانی سائنسدانوں میں سے ایک سو سات کا تعلق جنرل یونیورسٹیوں سے، اڑتالیس کا تعلق ٹیکنیکل یونیورسٹیوں سے، تیس کا تعلق میڈیکل یونیورسٹیوں اورسائنسی تحقیقاتی مراکز سے ، آٹھ کا تعلق بین الاقوامی سائنسدانوں کے طبقے سے ہے اور چھے سائنسدانوں کا تعلق مختلف سائنس انسٹی ٹیوٹ اور غیر متمرکز تعلیمی اداروں سے ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ایک فیصد اعلی ترین سائنسدانوں میں شامل ایران کے سائنسدانوں کی اکثریت کا تعلق تہران یونیورسٹی، شریف ٹیکنیکل یونیورسٹی اور ٹیچرز ٹریننگ یونیورسٹی سے ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر