تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
تربوز کے 8 حیرت انگیز فوائد جن سے عام لوگ لاعلم
نیوز نور : پھلوں کے طبی فوائد سے کوئی انکار نہیں کرسکتا مگر بعض موسمی پھلوں کے اپنے ہی خواص ہوتے ہیں جن میں موسم گرما کا تحفہ’تربوز‘ بھی ایسے ہی حیرت انگیز طبی فواید سے بھرپور ہے جن کے بارے میں  عام لوگ لاعلم ہیں۔
سائنسی خبریں صارفین۲۹۷۲ : // تفصیل

تربوز کے 8 حیرت انگیز فوائد جن سے عام لوگ لاعلم

نیوز نور : پھلوں کے طبی فوائد سے کوئی انکار نہیں کرسکتا مگر بعض موسمی پھلوں کے اپنے ہی خواص ہوتے ہیں جن میں موسم گرما کا تحفہ’تربوز‘ بھی ایسے ہی حیرت انگیز طبی فواید سے بھرپور ہے جن کے بارے میں  عام لوگ لاعلم ہیں۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ نے تربوز کے حیرت انگیزطبی خواص اور فواید پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھا ہے کہ تربوز کس طرح انسانی صحت کے لیے توانائی کا بے بہا خزانہ ہے۔ وٹا من اے اور سی کی خوبیوں سے مالا مال تربوز انسانی جسم میں نمکیات کی کمی دور کرنے اور جسمانی درجہ حرارت کو معمول پر رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

غذائی خواص اور پوٹائیشیم جیسی خصوصیات سے لبریز تربوز آپ کو تندرست اور چاقوچوبند رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

تربوز جو کہ ایک موسمی پھل ہے کے بہت سے فوائد ہیں جن میں سے کچھ قارئین کی خدمت میں پیش ہیں۔

1)  قوت حافظہ میں اضافہ اور دماغی تقویت : عموما لوگ تربوز کو زبان کا ذائقہ تبدیل کرنے کے لیے کھاتے ہیں مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ تربوز میں وٹامن B6 کی وافر مقدار ہوتی ہے جو دماغ کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ قوت حافظہ کو بہتر بناتی ہے۔ تربوز کا پانی معدے میں جاتا ہے مگر اس کے اثرات دماغ پر مرتب ہوتے ہیں اور دماغ کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

2)  پانی کی وافر مقدار : تربوز اپنے اندر پانی کا بے پناہ ذخیرہ رکھتا ہے۔ ایک تربوز میں 91.5 فی صد پانی ہوتا ہے جو انسانی جسم میں پانی کی ضرورت پوری کرنے میں نسخہ کیمیا ہے۔

3)  الیکیوپین کی 40 فیصد مقدار : ایک گلاس تربوزکے پانی میں ٹماٹر کی نسبت الیکوپین نامی مادے کی مقدار1.5 درجہ  زیادہ ہوتی ہے۔ الیکوپین جسم میں مضر صحت گیسوں کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے بالخصوص انسانی نشمو نما میں رکاوٹ بننے والی گیسوں کو تلف کرتے ہوئے مدافعتی نظام کو بہتر بناتی ہے۔ الیکوپین جسم میں سرطان کے خطرات کا بھی تدارک کرتی ہے۔

4)  زرد تربوز: دنیا بھرمیں تربوز کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں۔ زرد رنگ کا تربوز شہد کی طرح شیریں ہوتا ہے۔ اسی طرح سرخ تربوز بھی اپنی مٹھاس اور افادیت میں زرد تربوز ہی کی طرح ہے۔

5) بینائی کے لیے مفید:تربوز میں وٹا من A کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو آنکھوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔ تربوز کے کثرت استعمال سے آنکھوں کی تمام بیماریاں دور اور بینائی بہتر ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ معدے کے امراض کا بھی تدارک ہوتا ہے۔

6) پٹھوں کے درد سے آرام: ماہرین کا خیال ہے کہ تربوز کے استعمال سے پٹھوں کی تکالیف میں مبتلا افراد کو بھی آرام ملتی ہے۔ چونکہ تربوز سیٹرولین پیدا کرنے کا اہم ترین ذریعہ ہے یہی وجہ ہے کہ یہ شریانوں اور خون کی نالیوں کی صفائی اور ان کے نظام کو بہتربناتے ہوئے پٹھوں کو بھی تقویت دیتا ہے۔

7) وزن میں کمی:تربوز میں کیلوریز کم کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہوتی ہے۔ پانی کی بہت زیادہ مقدار انسانی جسم میں وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ تربوز چونکہ پانی کا مجموعہ ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کے استعمال سے وزن میں خاطر خواہ کمی واقع ہوتی ہے۔

8) الٹرا وائیلٹ شعاعوں سے تحفظ:تربوز کے بے شمار فواید میں ایک اہم الٹرا وائلٹ شعاؤں سے انسان کا تحفظ ہے جو جسم کی جلن، جلدی امراض سے بچاؤ اور جلد کے کینسر کو بھی روکتا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر