تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
سبزکیلے کے حیرت انگیز فوائد جن سے آپ لاعلم تھے

نیوز نور:کیلادنیا بھرمیں پسندیدہ اور مرغوب پھل ہی نہیں بلکہ یہ انسانی صحت کے لیے ایک حیرت انگیز اور ناقابل یقین ٹانک ہے جس کے استعمال سے لوگ کئی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ کیلے کی متنوع اقسام کے اپنے اپنے بے بہا فواید ہیں مگران میں سبز کیلے کے فواید سب سے جدا اور منفرد ہیں۔ وٹامن اور پروٹین سے بھرپو سبز کیلے کا روزہ کی بنیاد پر استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔

سائنسی خبریں صارفین۲۸۰۳ : // تفصیل

سبزکیلے کے حیرت انگیز فوائد جن سے آپ لاعلم تھے

نیوز نور:کیلادنیا بھرمیں پسندیدہ اور مرغوب پھل ہی نہیں بلکہ یہ انسانی صحت کے لیے ایک حیرت انگیز اور ناقابل یقین ٹانک ہے جس کے استعمال سے لوگ کئی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ کیلے کی متنوع اقسام کے اپنے اپنے بے بہا فواید ہیں مگران میں سبز کیلے کے فواید سب سے جدا اور منفرد ہیں۔ وٹامن اور پروٹین سے بھرپو سبز کیلے کا روزہ کی بنیاد پر استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’نےالعربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق سبز کیلا وٹامن C اور B6 کی خصوصیات سے بھرپور ہے جو جسم میں مدافعتی نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ خوراک میں پوٹائیشیم کی مقدار بھی پوری کرتا ہے۔

ذیل میں سبز کیلے کے چند حیرت انگیز فواید بیان کیے جا رہےبہت کم لوگ جانتے ہوں کہ سبز کیلا اس قدر مفید بھی ہوسکتا ہے۔

وزن میں کمی

روزانہ ایک سبز کیلا جسم میں فالتو چربی پگھلانے اور وزن کم کرنے میں بھرپور کردار ادا کرتا ہے۔ سبز کیلا معدے اور انتڑیوں کو صاف کرتا، جسم کو فالتو چربی بنانے سے روکتا اور پیٹ میں جمع ہونے والے فاضل غدود سے بچاتا ہے۔

بھوک سے نجات

سبز کیلا جسم میں بھوک کی اشتہا کم کرتے ہوئے جسم میں وزن کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ روزانہ ایک سبز کیلا کھانےسے پیٹ کو بھوک کی کم ضرورت محسوس ہوتی ہے۔

شوگرسے تحفظ

سبز کیلا جسم میں گلوکوز کو جذب ہونے سے روکتا اور انسولین کی مقدار کم کرتا ہے، جس کے نتیجے میں شوگر جیسے مرض سے تحفظ ملتا ہے۔

بڑی آنت کے سرطان سے بچاؤ

سبز کیلا ویسے ہی کینسر کے مریضوں کے لیے مفید خیال کیا جاتا ہے مگر بڑی آنت کے کینسر کے شکار افراد کے لیے یہ بہترین نسخہ ہے۔سبز کیلا آنت کو چربی سے محفوظ رکھتا ہے جس کے نتیجے میں بڑی آنت کے کینسر کو کنٹرول میں مدد ملتی ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی کےلیے مفید ٹانک

سبز کیلے میں ویٹامنز، میگنیشیم اور کلیشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو ہڈیوں کی مضبوطی، جوڑوں کےدرد سے آرام اور ہڈیوں کی تکلیف سے نجات دلاتا ہے۔

طبیعت میں تازگی کا احساس

ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز کیلے کے دیگر بے شمار فواید میں اس کا ایک فایدہ انسان کی طبیعت اور مزاج میں بہتری اور تازگی کا احساس بھی ہے۔ سبز کیلے میں ’’ٹریبٹوفان‘‘ نامی ڈی این اے کے خواص مزاج کے توازن کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ چونکہ ٹریبٹوفان نامی مادہ دماغ میں کیمیائی ضروریات میں توازن پیدا کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ انسانی جسم میں نفسیاتی اتارو چڑھاؤ کو کنٹرول کرتے ہوئے مزاج کو تازگی بخشتا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر