تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
خشک میوہ جات کے حیران کن طبی فوائد
نیوز نور : بھارت میں سامنےآنے والی ایک تحقیق کے حیران کن نتائج میں کہا گیا ہے کہ خشک میوہ جات اور گری والے پھلوں کا بہ کثرت استعمال انسانی جسم میں انفیکشن کے اثرات  کوکم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔
سائنسی خبریں صارفین۲۷۹۶ : // تفصیل

خشک میوہ جات کے حیران کن طبی فوائد

نیوز نور : بھارت میں سامنےآنے والی ایک تحقیق کے حیران کن نتائج میں کہا گیا ہے کہ خشک میوہ جات اور گری والے پھلوں کا بہ کثرت استعمال انسانی جسم میں انفیکشن کے اثرات  کوکم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ نے  بھارتی ویب سائیٹ’بولڈ اسکائی‘ کی  ایک تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ خشک میوہ جات اور گری والے پھلوں کا بہ کثرت استعمال انسانی جسم میں انفیکشن کے اثرات  کوکم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

بولڈ اسکائی ویب سائٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہرین نے 5000 افراد کو خشک میوہ جات کھلائے جس کے نتیجے میں ان میں انفیکشن کے اثرات کم ہوگئے اور مختلف انواع کے انفیکشن کا شکار مریضوں کو بھی خشک میوے کھلائے گئے جس کے حیران کن نتائج سامنے آئے کیونکہ خشک میوہ جات کھانے سے انفیکشن کے متاثرہ مریض صحت مند ہونا شروع ہوگئے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خشک میوہ جات کے استعمال سے صرف انفیکشن ہی نہیں بلکہ امراض قلب سے بچانے، خون کی وریدوں کو صاف رکھنے اور دوسرے درجے کے ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اخروٹ اور دیرینہ نوعیت کے امراض کی روک تھام کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ ہفتے میں تین بار خشک میوہ جات کھاتے ہیں اور اس دوران وہ سرخ گوشت سے اجتناب  کر کے انڈوں اور صاف ستھرے اناج کا استعمال کرتے ہیں تو ان میں انفیکشن کے اثرات بہت کم ہوجاتے ہیں۔

امریکہ میں صحت سے متعلق ایک جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اخروٹ اور مونگ پھلی کا استعمال صحت کے لیے بہت مفید ہے کیونکہ یہ دونوں پھل میگنیشیم اور فائبر سے بھرپور ہونے کے ساتھ  مضر صحت آکسیڈیشن کی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں اورغیرضروری اور بے وقت کی بھوک کو روکتے اور موٹاپے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر