تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور :17 نومبر/ میانمار فوج کے سربراہ نے کہاہے کہ بدھ مت کے پیروکاروں کے راضی ہونے تک بنگلادیش ہجرت کر جانے والے روہنگیا مسلمان واپس نہیں آسکتے، روہنگیائی افراد کی اپنے گھروں کی واپسی میانمار کے حقیقی باشندوں کی رضامندی سے ہوگی اور اس مقصدکے لیے سب سے پہلے بدھ پرستوں کو راضی کرنا پڑے گا ۔

نیوز نور :17 نومبر/ عراقی فوج اور سیکورٹی فورس نے مغربی صوبے الانبار کے شہر راوہ کو بھی تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیاہے۔

نیوز نور :17 نومبر/ ترکی کے صدر نے مغربی ممالک پر شامی کردوں کی حمایت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن ممالک نے داعش کو تشکیل دیا تھا وہی آج شام کے کردوں کو مسلح کررہے ہیں۔

نیوز نور :17 نومبر/ تہران کےخطیب جمعہ نے خطے کے حساس شرائط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہےکہ  مسلمانوں کو باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ دشمنوں کے منصوبوں کو ناکام بنانا چاہیے۔

نیوز نور :17 نومبر/ جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک سعودی اقدامات اور مہم جوئی پر کسی بھی صورت میں خاموش نہیں رہیں گے۔

  فهرست  
   
     
 
    
عرب تجزیہ کار:
قطر کو امریکہ کےسامنے نہ جھکنے کی سزا دی جارہی ہے

نیوز نور:عرب دنیا کے ایک ممتاز تجزیہ کار کے مطابق بعض عرب ممالک کی طرف سے قطر کا محاصرہ اوربائیکاٹ کی وجہ  اخوان المسلمین اوردوحہ کا گٹھ جوڑ نہیں ہےبلکہ قطر سے اربوں ڈالر کے امریکی مطالبات کو دوحہ کی طرف سےمسترد کیا جانا  بنیادی وجہ ہے۔

استکباری دنیا صارفین۳۰۸ : // تفصیل

عرب تجزیہ کار:

قطر  کو امریکہ کےسامنے نہ جھکنے کی سزا دی جارہی ہے

نیوز نور:عرب دنیا کے ایک ممتاز تجزیہ کار کے مطابق بعض عرب ممالک کی طرف سے قطر کا محاصرہ اوربائیکاٹ کی وجہ  اخوان المسلمین اوردوحہ کا گٹھ جوڑ نہیں ہےبلکہ قطر سے اربوں ڈالر کے امریکی مطالبات کو دوحہ کی طرف سےمسترد کیا جانا   بنیادی وجہ ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’حدا جنت ‘‘نے اپنے ایک مختصر مضمون کہ جسے تیونسی نیوز ایجنسی  العان نے شائع کیا ہے میں لکھاہےکہ بعض عرب ممالک کی طرف سے قطر کا محاصرہ اوربائیکاٹ کی وجہ  اخوان المسلمین اوردوحہ کا گٹھ جوڑ نہیں ہےبلکہ قطر سے اربوں ڈالر کے امریکی مطالبات کو دوحہ کی طرف سےمسترد کیا جانا بنیادی وجہ ہے۔

انہوں نے لکھاہےکہ اس میں کوئی شک نہیں ہےکہ قطر اورسعودی عرب کے درمیان تعلقات  میں جو آگ لگی ہے ڈونالڈ ٹرمپ کے ریاض دورے کا نتیجہ ہے۔

انہوں  نے لکھاکہ اپنے ریاض دور سے قبل ٹرمپ نے سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اورقطر سے 1.5ٹرلین ڈالر تاوان ادا کرنے کی بات کہی تھی تاکہ  علاقائی دورے سے قبل وہ امریکہ میں مذکورہ ممالک کے ناقدین کو خاموش کرسکے۔

پیر کےروز  حکومت سعودی عرب نے  اپنے چھ حواریوں کےساتھ مل کر قطر کےساتھ سفارتی  ،تجارتی ،دفاعی ،حتیٰ نقل وحمل جیسے  تمام تعلقات منقطع کردئے سعودی عرب سمیت 7 مسلم ممالک نے  قطر پر دہشتگردی کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا۔

اس درمیان  قطر کہ جس سے اسلامی جمہوریہ ایران اورفلسطین کی تحریک مقاومت فلسطین کےساتھ تعلقات بڑھانے کی سزاد ی جارہی ہیں کے وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ جہاں تک ایران کےساتھ قطر کے روابط کا تعلق ہیں تو آج سبھی ایران کےساتھ مثبت روابط کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے  اوراس اہم ملک کےساتھ روابط سبھی ملکوں کی اسٹریٹجک ترجیح ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر