تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور22جنوری/ ایک صہیونی تجزیہ نگار نےاسرائیلی انٹیلی جنس ادارہ موساد کو تین ہزار بے گناہ فلسطینیوں کا قاتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ان افراد کو موساد کا نشانہ نہیں بننا چاہیے تھا کیونکہ ان میں سے اکثر بے گناہ تھے۔


نیوزنور22جنوری/ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے قبلہ اول میں گھس کر وہاں پر موجود فلسطینی محکمہ اوقاف کے مقرر کردہ ایک محافظ کو حراست میں لے لیاجس کےنتیجے میں قبلہ اول میں سخت کشیدگی اور فلسطینیوں میں غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

نیوز نور22جنوری/بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم  کے نمائندے نے آل خلیفہ رژیم  کے وفد کے اسرائیل کے سرکاری دورے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے کا مقصد فلسطینیوں کی قاتل  حکومت کےساتھ تعلقات کو معمول پرلانا ہے ۔

نیوزنور22جنوری/اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں آباد کیے گئے یہودیوں کی تعداد 2017ء کے آخر میں 4 لاکھ 36 ہزار ہوگئی ہے۔

نیوزنور22جنوری/شام کے صدر نے کہا  ہےکہ ترکی اپنے مخالفین کو کچلنے اور شامی حکومت کے مخالفین کی مدد اور حمایت کرنے میں مصروف ہے۔
  فهرست  
   
     
 
    
سڈنی یونیورسٹی کے پروفیسر:
ایرانی پارلیمنٹ وامام خمینیؒ کے حرم پر دہشتگردانہ حملے بن سلمان کے حکم پر داعش نے انجام دئے

نیوز نور:آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی کے پروفیسر نے کہاہےکہ سعودی عرب کے ناتجربہ کار اورناہل سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان  کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کو حالیہ دھمکیوں کے بعد اس بات میں کوئی شک نہیں ہےکہ تہران پر حالیہ دہشتگردانہ حملے  اس وہابی شہزادے کی ایما  ءپر ہی انجام دئے گئے ہیں۔

استکباری دنیا صارفین۳۹۹ : // تفصیل

سڈنی یونیورسٹی کے پروفیسر:

ایرانی پارلیمنٹ وامام خمینیؒ کے حرم پر دہشتگردانہ حملے بن سلمان کے حکم پر  داعش نے انجام دئے

نیوز نور:آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی کے پروفیسر نے کہاہےکہ سعودی عرب کے ناتجربہ کار اورناہل سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان  کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کو حالیہ دھمکیوں کے بعد اس بات میں کوئی شک نہیں ہےکہ تہران پر حالیہ دہشتگردانہ حملے  اس وہابی شہزادے کی ایما  ءپر ہی انجام دئے گئے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ٹی این اے کےساتھ انٹرویو میں ’’سڈنی یونیورسٹی میں سیاسی معیشت کے پروفیسر’’ٹم انڈرسن ‘‘نےکہاکہ سعودی عرب کے ناتجربہ کار اورناہل سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان  کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کو حالیہ دھمکیوں کے بعد اس بات میں کوئی شک نہیں ہےکہ تہران پر حالیہ دہشتگردانہ حملے  اس وہابی شہزادے کی ایما پر ہی انجام دئے گئے ہیں۔

انہوں  نے کہاکہ یقینی طورپر بن سلمان نے داعش کو تہران پر حملہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ تہران پر حملے اورقطر کےساتھ  تنازعہ کھڑا کرکے آل سعود نے امریکہ وصیہونی آقاؤں کو یہ باور کرانے کی کوشش  کی ہے کہ خطے میں آل سعود خاندان اوراسکے پراکسی دہشتگرد گرہوں کا بول بالا ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ ریاض  نے بارہا ایران کو فوجی دھمکی دی ہے اور  محمد بن سلمان نے حال ہی میں دہشتگردی کو ایران کے اندر منتقل کرنے کی بات کی تھی کیا یقینی طورپر ریاض تہران حملوں میں ملوث ہے انہوں نے کہاکہ  بلاشبہ وہابی شہزادے کی دھمکی کے فوراً بعد ہی ریاض نے  اپنے پراکسی دہشتگردوں کو تہران روانہ کیا ۔

اینڈرسن نے داعش ،سعودی عرب ،امریکہ اوردیگر علاقائی ممالک کے درمیان گٹھ جوڑ اور تہران  حملے میں امریکہ کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ آل سعود حکومت جو اربوں ڈالر کے ہتھیار  امریکہ سے خریدتی ہے واشنگٹن کی اجازت کے بغیر اپنی مرضی سے ایک بھی گولی چلانے کی جراءت نہیں کرسکتی ۔

 علاقے میں سعودی امریکی حکومت کے  مقاصد واہداف کے بارے میں انہوں نے کہاکہ امریکہ  کے اہداف ومقاصد پوری طرح واضح نہیں ہیں امریکہ کو شام میں شکست ہورہی ہے  عراق میں اس کے اوپشنز اب محدود ہیں اوریمن کے خلاف امریکی سرپرستی میں سعودی عرب کی جارحیت کے باوجود اس ملک میں امریکہ کو کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہےکہ تہران میں بدھ کےروز ایرانی پارلیمنٹ اورحضرت امام خمینیؒ حرم کے احاطے میں دہشتگردوں کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں مجموعی طورپر 17 افراد شہید اورپچاس سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹلی جنس نے ایک بیان میں کہاہےکہ تہران میں حالیہ دہشتگردانہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ کو ا نٹلی جنس اہلکاروں نے موت کے گھاٹ اُتار دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ انٹلی جنس اہلکاروں نے جن 42 دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے ان میں سے اکثر  نےتہران میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں میں  کردارادا کیا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر