تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور :معروف پاکستانی اہلسنت عالم دین اورچیئرمین تحریک لبیک یارسول اللہ (ص)نےلاہور میں سالانہ فکر امام حسینؑ کانفرنس سے خطاب کے دوران حضرت امام حسینؑ کی قربانی کو قیامت تک اہل اسلام کیلئے مشعل راہ قرار دہتے ہوئے کہا ہے کہ آپؑ کے سیرت و کردار سے اُمت مسلمہ کے قلوب قیامت تک منور ہوتے رہیں گے۔

نیوز نور : امریکہ میں قائم عالمی اسلامی مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر تنقید کرتے ہوئے اس سمجھوتے کو عالمی امن کی مزید مضبوطی کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں ایک امریکی شہری کی حیثیت سے اپنے صدر سے بالکل مایوس ہوچکا ہوں

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین اور حوزہ علمیہ کےاستاد نے نمازکو بحرانوں کی مینجمنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عاشورا کا ایک اہم پیغام اورعاشورائی طرززندگی کی ایک اہم صفت نمازکو اول وقت پڑھنا ہے۔

نیوز نور : لبنان کے صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے لبنان کے اندرونی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں اور اس مسئلے کا دعوی کرنے والے اپنے دعوے کے حوالے سے ثبوت بھی پیش نہیں کرسکتے۔

نیوز نور : پاکستان کے نامور اہلسنت عالم دین اور سنی تحریک کے سربراہ نے کہا ہے کہ امام عالمی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام نے ظالم و جابر کے سامنے ڈٹ جانے اور مظلوموں کیلئے آواز بلند کرنے کا درس دیا۔

  فهرست  
   
     
 
    
بین الاقوامی امور کے روسی ماہر:
امریکہ نے تکفیری دہشتگردوں کے ذریعے بشارالاسد کو اقتدار سےہٹانے کا منصوبہ ابھی ترک نہیں کیا ہے

نیوز نور: بین الاقوامی امور کے ایک روسی ماہر نے کہاہےکہ واشنگٹن  حکومت  صدر بشارالاسد کو اقتدار سےہٹانے اوردمشق میں ایک امریکی نواز کٹھ پتلی حکومت قائم کرنے کے مقصد سے اس اسٹریٹجک عرب ملک میں ایک نئے رنگین انقلاب کا منصوبہ تیار کررہے ہیں۔

استکباری دنیا صارفین۴۶۰ : // تفصیل

بین الاقوامی امور کے روسی ماہر:

امریکہ نے تکفیری دہشتگردوں کے ذریعے بشارالاسد کو اقتدار سےہٹانے کا منصوبہ ابھی ترک نہیں کیا ہے

نیوز نور: بین الاقوامی امور کے ایک روسی ماہر نے کہاہےکہ واشنگٹن  حکومت  صدر بشارالاسد کو اقتدار سےہٹانے اوردمشق میں ایک امریکی نواز کٹھ پتلی حکومت قائم کرنے کے مقصد سے اس اسٹریٹجک عرب ملک میں ایک نئے رنگین انقلاب کا منصوبہ تیار کررہے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ریا نووستی کےساتھ انٹرویو میں ’’ایگور مورازوف‘‘نےکہاکہ واشنگٹن  حکومت  صدر بشارالاسد کو اقتدار سےہٹانے اوردمشق میں ایک امریکی نواز کٹھ پتلی حکومت قائم کرنے کے مقصد سے اس اسٹریٹجک عرب ملک میں ایک نئے رنگین انقلاب کا منصوبہ تیار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ بشارالاسد کوا قتدار سے ہٹانے اورشام میں ایک امریکی نواز حکومت قائم کرنے کے مقصد سے ایک وسیع آپریشن کی تیاری کررہاہے۔

موصوف تجزیہ کار نے کہاکہ  امریکہ دہشتگردوں کے ذریعے بشارالاسد کو ہٹانے کیلئے  دمشق پر حملے کی تیاری کررہاہے۔

ایک اورروسی تجزیہ کار میگزم سچکوف کا کہنا ہےکہ حکومت واشنگٹن شامی حکومت اور اس ملک میں ایران کے اثر ورسوخ کو  ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے جو شام میں ماسکو اورواشنگٹن کےدرمیان مزید کشیدگی کا موجب بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ الطنف  میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر ایسے  محفوظ زون میں حملے کئے گئے جس کے قیام کی امریکہ نے حمایت کی تھی اورامریکہ کی اسطرح کی کاروائیاں شامی تنازعے کو حل کرنے کی روس کی کوششوں کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بعض ماہرین کے خیال میں ان حملوں کا مقصد  جنوبی شام میں سیف زون قائم کرنے سے متعلق  ماسکو پر دباؤ ڈالنا ہے۔

واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر