تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور :17 نومبر/ میانمار فوج کے سربراہ نے کہاہے کہ بدھ مت کے پیروکاروں کے راضی ہونے تک بنگلادیش ہجرت کر جانے والے روہنگیا مسلمان واپس نہیں آسکتے، روہنگیائی افراد کی اپنے گھروں کی واپسی میانمار کے حقیقی باشندوں کی رضامندی سے ہوگی اور اس مقصدکے لیے سب سے پہلے بدھ پرستوں کو راضی کرنا پڑے گا ۔

نیوز نور :17 نومبر/ عراقی فوج اور سیکورٹی فورس نے مغربی صوبے الانبار کے شہر راوہ کو بھی تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیاہے۔

نیوز نور :17 نومبر/ ترکی کے صدر نے مغربی ممالک پر شامی کردوں کی حمایت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن ممالک نے داعش کو تشکیل دیا تھا وہی آج شام کے کردوں کو مسلح کررہے ہیں۔

نیوز نور :17 نومبر/ تہران کےخطیب جمعہ نے خطے کے حساس شرائط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہےکہ  مسلمانوں کو باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ دشمنوں کے منصوبوں کو ناکام بنانا چاہیے۔

نیوز نور :17 نومبر/ جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک سعودی اقدامات اور مہم جوئی پر کسی بھی صورت میں خاموش نہیں رہیں گے۔

  فهرست  
   
     
 
    
اسلامی انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ:
داعشیوں اور سعودیوں کے درمیان گٹھ جوڑ سے واقفیت کے باوجود ایران پر الزامات امریکہ کی منافقت ہے

نیوز نور: برطانیہ کے ایک ممتاز سیاسی تجزیہ کار واسلامی انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ نے کہاہےکہ امریکی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران پردہشتگردوں کی حمایت کرنے کے بے بنیاد الزامات ایسے وقت پر عائد کررہاہے  جب ہر کوئی اس حقیقت سے باخبر ہےکہ  سعودی عرب داعش اورالقاعدہ جیسے  دہشتگرد گروہوں کی سب سے بڑی  حامی ہے۔

استکباری دنیا صارفین۴۳۲ : // تفصیل

اسلامی انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ:

داعشیوں اور سعودیوں کے درمیان گٹھ جوڑ سے واقفیت کے باوجود ایران پر الزامات امریکہ کی منافقت ہے

نیوز نور: برطانیہ کے ایک ممتاز سیاسی تجزیہ کار واسلامی انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ نے کہاہےکہ امریکی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران پردہشتگردوں کی حمایت کرنے کے بے بنیاد الزامات ایسے وقت پر عائد کررہاہے  جب ہر کوئی اس حقیقت سے باخبر ہےکہ  سعودی عرب داعش اورالقاعدہ جیسے  دہشتگرد گروہوں کی سب سے بڑی  حامی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسیا الیوم کےساتھ انٹرویو میں ’’شبیر حسن علی ‘‘نےکہاکہ امریکی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران پردہشتگردوں کی حمایت کرنے کے بے بنیاد الزامات ایسے وقت پر عائد کررہاہے جب ہر کوئی اس حقیقت سے باخبر ہےکہ  سعودی عرب داعش اورالقاعدہ جیسے دہشتگرد گروہوں کی سب سے بڑی حامی ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر دہشتگردوں کی حمایت کرنے کے بے بنیاد الزامات اس لئے عائد کرتارہاہے کیونکہ ایران مقاومتی محاذ کا آغاز سے ہی سب سے بڑا حامی رہاہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران جامع مشترکہ ایکشن پلان کے نفاذ کے باوجود  امریکہ کی غیرقانونی اورظالمانہ پالیسیوں کاشکار رہاہے۔

انہوں  نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکہ کی طرف سے پابندیاں عائد کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے تاہم اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس مقاومت اورخود کا دفاع کرنے کےسوا کوئی چارہ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ امریکی حکام اسلامی جمہوریہ ایران پرانگلی اٹھاتے رہے ہیں جبکہ حقیقت میں پوری دنیا اس بات سے واقف ہے کہ حکومت آل سعود  داعش اورالقاعدہ کی سب سے بڑی حامی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی آئیڈیولاجی ایک ایسی زہریلی آئیڈیولاجی ہے  جس میں اظہار آزادی  اورخواتین کے حقوق  کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاض دہشتگردی کا بانی اور دہشتگردوں کا باپ ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران  روس ،شام ،عراقی فوج اورمقاومتی فورسز کےساتھ ملکر عرا ق  اورشام میں دہشتگردوں کے خلاف نبردآزما ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایران اورروس کی قیادت میں مقاومتی فورسز کودہشتگردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جبکہ آل سعود حکومت  اپنی عوام کے تیل کی آمدنی کے حق کو لوٹ کر امریکہ پر انحصار کرنا پڑرہاہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ مسئلہ قطر پر  ایران اورامریکہ ایک بار پھر بلمقابل کھڑے ہیں کیا اسے علاقائی صورتحال مزید غیر مستحکم ہوگی انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں قطر کی صورتحال ایک پیچیدہ مسئلہ ہے  قطر کی آزادانہ پالیسی ریاض اورقطر کے درمیان جھگڑے کی بنیاد بنی ہے سعودی عرب اپنے اوپر مختلف ممالک کی طرف سے لگائے گئے دہشتگردی کی حمایت کے الزامات کے داغ دھونے کیلئے قطر کو بھلی کا بکرا بنارہاہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر