تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:عراقی وزیراعظم نے کہا ہے کہ نام نہادداعشی خلافت کی مذہبی علامت سمجھی جانے والی جامع مسجد النوری کی دھماکے میں شہادت دہشت گرد گروپ داعش کا اعتراف شکست ہے۔

نیوزنور:ایک صیہونی روزنامےنے اپنے ایک  مقالے میں لکھا ہے کہ سعودی شہزادے محمد بن سلمان جو اپنے والد کے خصوصی حکم پر سعودی عرب کے نئے ولیعہد منتخب ہوئے ہیں نے اپنا نیا عہدہ سنبھالنے سے قبل اعلی صیہونی حکام سے ملاقات کی ۔

نیوزنور:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ صیہونی حکومت کے ساتھ مل کر علاقے پر تسلط جمانے کی کوشش کر رہا ہے-

نیوزنور:ایران کے ایک بزرگ شیعہ عالم دین نے ایک بیان میں داعش پر سپاہ کے جوابی حملے کو بہترین اور مضبوط دفاع قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ یوم القدس کی ریلی میں شرکت کرنا ملک اور عالم اسلام کی سلامتی کی ضامن ہے۔

نیوز نور: یمن کےسابق صدر  نے اپنے ایک بیان میں  تحریک انصاراللہ کےساتھ اتحاد جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہےکہ سعودی جنگی اتحاد کے خلاف یمنی عوام کی حتمی فتح یقینی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
سینئر ایرانی تجزیہ کار:
سعودی عرب ،اسرائیل اورامریکہ کے مثلث کی بنیاد اسلامی جمہوریہ ایران کا مقابلہ کرنے کیلئے رکھی گئی ہے

نیوز نور:اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک سیاسی تجزیہ کار نے کہاہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس ایسے بہت سے ثبوت موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہےکہ  ایرانی پارلیمنٹ اورامام خمینیؒ کےحرم پر دہشتگردانہ حملوں میں سعودی عرب کا ہاتھ ہے۔

استکباری دنیا صارفین۳۵۴ : // تفصیل

سینئر ایرانی تجزیہ کار:

سعودی عرب ،اسرائیل اورامریکہ کے مثلث کی بنیاد اسلامی جمہوریہ ایران کا مقابلہ کرنے کیلئے رکھی گئی ہے

نیوز نور:اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک سیاسی تجزیہ کار نے کہاہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس ایسے بہت سے ثبوت موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہےکہ  ایرانی پارلیمنٹ اورامام خمینیؒ کےحرم پر دہشتگردانہ حملوں میں سعودی عرب کا ہاتھ ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے ریل نیوزایجنسی کے ساتھ انٹرویو میں ’’حسین موساویان‘‘نےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس ایسے بہت سے ثبوت موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہےکہ  ایرانی پارلیمنٹ اورامام خمینیؒ کےحرم پر دہشتگردانہ حملوں میں سعودی عرب کا ہاتھ ہے۔

انہوں  نے کہاکہ تہران کے پاس بہت سے ثبوت ہیں کہ جسے واضح ہوجاتا ہےکہ ایران کو چوٹ پہنچانے کیلئے آل سعود حکومت نے  داعش کے ذریعے  ایران پر حملہ کروایا۔

انہوں نے کہاکہ اس حملے کے پیچھے مقاصد  واضح ہیں ایران علاقے میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش جو سعودی عرب کا ایک اہم اثاثہ ہے کے خلاف جنگ میں اہم فورس ہے اس لئے سعودی عرب ایران سے انتقام لے رہاہے ۔

انہوں  نے سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان کے اس بیان کہ  ہم جنگ کو ایران کے اندر منتقل کریں گے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہاکہ یہ وزیر دفاع جو سعودی عرب میں اصلی بادشاہ ہیں کی ایران کے خلاف کھلی دھمکی تھی۔

انہوں نے کہاکہ ایران پر دہشتگردانہ حملوں سے چند گھنٹے قبل آل سعود کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ٹویٹ کرکے کہاکہ  اسلامی جمہوریہ ایران کو اسکی علاقائی پالیسیوں کیلئے سزا دینی چاہئے۔

ایرانی تجزیہ نگار نے ٹرمپ کی ریاض دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ  اس دورے کا مقصد عرب ریاستوں منجملہ  سعودی عرب اربوں ڈالر کا تاوان ادا کرنا اوراسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف  محاذ کی تشکیل دینا تھا ۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ تعلقات استوار کرنے اوردہشتگردوں کی حمایت کرنے کے الزامات پر قطر کےساتھ تعلقات منقطع کرنے کے سعودی عرب کے فیصلے سے ان رپورٹوں کی تائید ہوتی ہےکہ آل سعود حکومت دہشتگردانہ اقدامات اورتخریبی کاروائیوں میں ملوث ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ  قطر کے خلاف اسلئے تادیبی اقدامات کئے جارہے ہیں کیونکہ دوحہ اسلامی جمہوریہ  ایران کےساتھ تعلقات معمول پرلارہاہے۔

انہوں نےمزید کہاکہ  سعودی عرب ،اسرائیل اورامریکہ کے مثلث کی بنیاد اسلامی جمہوریہ ایران کا مقابلہ کرنے کیلئے رکھی گئی ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر