تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور :معروف پاکستانی اہلسنت عالم دین اورچیئرمین تحریک لبیک یارسول اللہ (ص)نےلاہور میں سالانہ فکر امام حسینؑ کانفرنس سے خطاب کے دوران حضرت امام حسینؑ کی قربانی کو قیامت تک اہل اسلام کیلئے مشعل راہ قرار دہتے ہوئے کہا ہے کہ آپؑ کے سیرت و کردار سے اُمت مسلمہ کے قلوب قیامت تک منور ہوتے رہیں گے۔

نیوز نور : امریکہ میں قائم عالمی اسلامی مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر تنقید کرتے ہوئے اس سمجھوتے کو عالمی امن کی مزید مضبوطی کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں ایک امریکی شہری کی حیثیت سے اپنے صدر سے بالکل مایوس ہوچکا ہوں

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین اور حوزہ علمیہ کےاستاد نے نمازکو بحرانوں کی مینجمنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عاشورا کا ایک اہم پیغام اورعاشورائی طرززندگی کی ایک اہم صفت نمازکو اول وقت پڑھنا ہے۔

نیوز نور : لبنان کے صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے لبنان کے اندرونی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں اور اس مسئلے کا دعوی کرنے والے اپنے دعوے کے حوالے سے ثبوت بھی پیش نہیں کرسکتے۔

نیوز نور : پاکستان کے نامور اہلسنت عالم دین اور سنی تحریک کے سربراہ نے کہا ہے کہ امام عالمی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام نے ظالم و جابر کے سامنے ڈٹ جانے اور مظلوموں کیلئے آواز بلند کرنے کا درس دیا۔

  فهرست  
   
     
 
    
معروف امریکی سیاسی مبصر:
چین ،روس اورایران کے تکون سے امریکہ پر خوف تاری ہوچکی ہے

نیوز نور:امریکہ کے ایک معروف سیاسی مبصر نےکہاہےکہ روس اورچین دنیا بھر میں امریکہ کی فوجی ومعاشی بالادستی کو  ترک کرکے واشنگٹن کو چلینج کررہے ہیں۔

استکباری دنیا صارفین۴۰۷ : // تفصیل

معروف امریکی سیاسی مبصر:

چین ،روس اورایران کے تکون سے امریکہ پر خوف تاری ہوچکی ہے

نیوز نور:امریکہ کے ایک معروف سیاسی مبصر نےکہاہےکہ روس اورچین دنیا بھر میں امریکہ کی فوجی ومعاشی بالادستی کو  ترک کرکے واشنگٹن کو چلینج کررہے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’اسکارٹ بینٹ ‘‘نےکہاکہ روس اورچین دنیا بھر میں امریکہ کی فوجی ومعاشی بالادستی کو  ترک کرکے واشنگٹن کو چلینج کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس  کو لگتا ہےکہ دنیا بھر میں توانائی کے تمام وسائل پر  غلبہ اوردنیا کا پولیس مین بننا ابدی حق ہے۔

انہوں نے کہاکہ جیمز میٹس کے خیال میں  روس اورچین جیسی عالمی طاقتوں کو بھی امریکہ کا مطیع ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ جیمز میٹس کے حالیہ بیان سے  لگتا ہےکہ امریکی سیاسی وفوجی قیادت  دنیا کی بدلتی صورتحال سےا جنبی ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ  روس ،ایران اورچین  کے مثلث کو اسلئے خطرہ تصور کرتا ہے کیونکہ تینوں ممالک نے دنیا بھر میں امریکی اجارہ داری وبالادستی کو چلینج کیا ہے۔

 امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کانگریس میں کہاکہ   روس اورچین ٹیکنالوجی کے ذریعے امریکہ کی  فوجی بالادستی کو چلینج کررہے ہیں ۔

انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیاکہ امریکی فوجیوں کی آمادگی  اس وقت انتہائی نچلی سطح پر پہنچ چکی ہے جو باعث تشویش ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر