تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
معروف ترک تجزیہ کار:
قطر نے اپنی پالیسی اورسفارتکاری سے آل سعود کو دھول چٹائی ہے

نیوز نور:ترکی کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کارو یونیورسٹی پروفیسر نے کہاہےکہ قطر نے آل سعود کو  دھول چٹاتے  اوراسے اپنی طاقت دکھاتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۳۸۴ : // تفصیل

معروف ترک تجزیہ کار:

قطر نے  اپنی پالیسی اورسفارتکاری سے آل سعود کو دھول چٹائی ہے

نیوز نور:ترکی کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کارو یونیورسٹی پروفیسر نے کہاہےکہ قطر نے آل سعود کو  دھول چٹاتے  اوراسے اپنی طاقت دکھاتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی ذرائع ابلا غ کےساتھ انٹرویو میں ’’احمد قاسم ہان‘‘نےدوحہ اورریاض کے درمیان جاری کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ قطر نے آل سعود کو  دھول چٹاتے  اوراسے اپنی طاقت دکھاتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ قطر کی طرف سے اخوان المسلمین کی حمایت ، قومی نیوز ایجنسی پر  امیر قطر کا بیان شائع ہونا اورایران کےساتھ تعلقات مستحکم کرنے کی دوحہ کی کوششیں ایسے اسباب ہیں جو ریاض اوردوحہ کے درمیان  تعلقات میں کشیدگی کا باعث بنے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ  اسطرح کی حرکت پذیری کا مقصد سعودی سفارتخاکاری  اورخلیج میں ایران مخالف شیطانی  بلاک کو کمزور کرنا ہے ۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ  قطر اورسعودی عرب کے درمیان کشیدگی تعلقات سے شامی بحران پر محدود اثرات پڑیں گے۔

 انہوں نے کہاکہ شام میں قطر  اورسعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگرد گروہ اس عرب  ملک میں جاری تنازعے پر اب اثر انداز ہونے کے اہل نہیں ہیں۔

 واضح رہےکہ قطر اورخلیجی فارس کے چند رکن ممالک کے درمیان کشیدگی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دورےریاض کے بعد  شروع ہوئی ٹرمپ نے اپنے اس دورے سعودی عرب کی علاقائی پالیسیوں سے مکمل طورپر ہم آہنگی کا اظہار کیا اورایک طرح سے انہوں نے قطر کی علاقائی پالیسیوں کے آگے سوالیہ نشان لگایا جس کے خلاف قطری حکام نے اپنا ردعمل ظاہر کیا جو قطر  اورخلیج فارس کے دوسری  بعض ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہونے پر منتج ہوا ۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر