تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور :17 نومبر/ میانمار فوج کے سربراہ نے کہاہے کہ بدھ مت کے پیروکاروں کے راضی ہونے تک بنگلادیش ہجرت کر جانے والے روہنگیا مسلمان واپس نہیں آسکتے، روہنگیائی افراد کی اپنے گھروں کی واپسی میانمار کے حقیقی باشندوں کی رضامندی سے ہوگی اور اس مقصدکے لیے سب سے پہلے بدھ پرستوں کو راضی کرنا پڑے گا ۔

نیوز نور :17 نومبر/ عراقی فوج اور سیکورٹی فورس نے مغربی صوبے الانبار کے شہر راوہ کو بھی تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیاہے۔

نیوز نور :17 نومبر/ ترکی کے صدر نے مغربی ممالک پر شامی کردوں کی حمایت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن ممالک نے داعش کو تشکیل دیا تھا وہی آج شام کے کردوں کو مسلح کررہے ہیں۔

نیوز نور :17 نومبر/ تہران کےخطیب جمعہ نے خطے کے حساس شرائط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہےکہ  مسلمانوں کو باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ دشمنوں کے منصوبوں کو ناکام بنانا چاہیے۔

نیوز نور :17 نومبر/ جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک سعودی اقدامات اور مہم جوئی پر کسی بھی صورت میں خاموش نہیں رہیں گے۔

  فهرست  
   
     
 
    
معروف ترک تجزیہ کار:
سعودی عرب کو یمن میں سیاسی ومعاشی طورپر شرمناک شکست ہوئی ہے

نیوز نور:ترکی کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے قطر اوربعض خلیجی ریاستوں کے درمیان جاری کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہےکہ  ٹرمپ انتظامیہ  سعودی عرب کے ذریعے خطے میں اپنے ناپاک  منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہاہے۔

استکباری دنیا صارفین۳۵۱ : // تفصیل

معروف ترک تجزیہ کار:

سعودی عرب کو یمن میں سیاسی ومعاشی طورپر شرمناک شکست ہوئی ہے

نیوز نور:ترکی کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے قطر اوربعض خلیجی ریاستوں کے درمیان جاری کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہےکہ  ٹرمپ انتظامیہ  سعودی عرب کے ذریعے خطے میں اپنے ناپاک  منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہاہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’حمید یگیت‘‘نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کےساتھ گفتگو میں قطر اوربعض خلیجی ریاستوں کے درمیان جاری کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہےکہ  ٹرمپ انتظامیہ  سعودی عرب کے ذریعے خطے میں اپنے ناپاک  منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہاہے۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ  ٹرمپ انتظامیہ  مشرق وسطیٰ علاقے سے متعلق سابق صدراوبامہ کی حکمت عملی جو اخوان المسلمین کی حمایت کرنے اورتکفری دہشتگردوں پر بڑا داؤ لگانے پر مبنی تھی  کو مکمل طورپر دوبارہ پیش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ اپنی پالیسی کے تحت خلیجی ریاستوں کے درمیان کشیدگی پیدا کرکے سعودی  عرب کےساتھ  گٹھ جوڑ مضبوط کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں  نے کہاکہ تاہم  اسطرح کی اسٹریٹجی  کو عملانے میں امریکہ کو کچھ مسائل درپیش ہیں کیونکہ سعودی عرب کو سیاسی اوراقتصادی طورپر یمن اورشام میں زبردست شکست ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ خلیج فارس میں بحران امریکہ کا نیا پروجیکٹ ہے کہ جس کا مقصد   علاقے میں اپنےاثرورسوخ کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں ترکی کو اسلامی جمہوریہ ایران اورروس کےساتھ  زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ  آل سعود حکومت علاقائی بحران کو مزید پیچیدہ کرنے کی کوشش کررہی ہے  یہ حکومت اپنی بقاء کی خاطر امریکہ کی حمایت سے مشرق وسطیٰ علاقے میں ایک نئے  وسیع تنازعے کو  پیدا کرنے کی خواہاں ہے۔

واضح رہےکہ قطر اورخلیجی فارس کے چند رکن ممالک کے درمیان کشیدگی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دورۂ ریاض کے بعد  شروع ہوئی ٹرمپ نے اپنے اس دورہ سعودی عرب کی علاقائی پالیسیوں سے مکمل طورپر ہم آہنگی کا اظہار کیا اورایک طرح سے انہوں نے قطر کی علاقائی پالیسیوں کے آگے سوالیہ نشان لگایا جس کے خلاف قطری حکام نے اپنا ردعمل ظاہر کیا جو قطر  اورخلیج فارس کے دوسرے بعض ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہونے پر منتج ہوا ۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر