تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور :معروف پاکستانی اہلسنت عالم دین اورچیئرمین تحریک لبیک یارسول اللہ (ص)نےلاہور میں سالانہ فکر امام حسینؑ کانفرنس سے خطاب کے دوران حضرت امام حسینؑ کی قربانی کو قیامت تک اہل اسلام کیلئے مشعل راہ قرار دہتے ہوئے کہا ہے کہ آپؑ کے سیرت و کردار سے اُمت مسلمہ کے قلوب قیامت تک منور ہوتے رہیں گے۔

نیوز نور : امریکہ میں قائم عالمی اسلامی مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر تنقید کرتے ہوئے اس سمجھوتے کو عالمی امن کی مزید مضبوطی کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں ایک امریکی شہری کی حیثیت سے اپنے صدر سے بالکل مایوس ہوچکا ہوں

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین اور حوزہ علمیہ کےاستاد نے نمازکو بحرانوں کی مینجمنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عاشورا کا ایک اہم پیغام اورعاشورائی طرززندگی کی ایک اہم صفت نمازکو اول وقت پڑھنا ہے۔

نیوز نور : لبنان کے صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے لبنان کے اندرونی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں اور اس مسئلے کا دعوی کرنے والے اپنے دعوے کے حوالے سے ثبوت بھی پیش نہیں کرسکتے۔

نیوز نور : پاکستان کے نامور اہلسنت عالم دین اور سنی تحریک کے سربراہ نے کہا ہے کہ امام عالمی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام نے ظالم و جابر کے سامنے ڈٹ جانے اور مظلوموں کیلئے آواز بلند کرنے کا درس دیا۔

  فهرست  
   
     
 
    
مشرق وسطیٰ امور کے ترک تجزیہ کار:
امریکہ مشرق وسطیٰ میں دوسرا اسرائیل وجود میں لانے کی کوشش کررہاہے

نیوز نور:مشر ق وسطیٰ امور کے ایک سینئر ترک تجزیہ کار نے  عراق کے خودمختار کردستان علاقے کی طرف سے ریفرنڈم کرانے کی تاریخ کے اعلان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہےکہ  امریکہ جو کردوں کا حامی ہےعلاقے میں دوسرا  اسرائیل قائم کرنے کی کوشش کررہاہے۔

استکباری دنیا صارفین۳۰۹ : // تفصیل

مشرق وسطیٰ امور کے ترک تجزیہ کار:

امریکہ مشرق وسطیٰ میں دوسرا اسرائیل وجود میں لانے کی کوشش کررہاہے

نیوز نور:مشر ق وسطیٰ امور کے ایک سینئر ترک تجزیہ کار نے  عراق کے خودمختار کردستان علاقے کی طرف سے ریفرنڈم کرانے کی تاریخ کے اعلان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہےکہ  امریکہ جو کردوں کا حامی ہےعلاقے میں دوسرا  اسرائیل قائم کرنے کی کوشش کررہاہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’دوگو پرینک‘‘نے عراق کے خودمختار کردستان علاقے کی طرف سے ریفرنڈم کرانے کی تاریخ کے اعلان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہےکہ  امریکہ جو کردوں کا حامی ہے علاقے میں دوسرا  اسرائیل قائم کرنے کی کوشش کررہاہے۔

انہوں نے کہاکہ مشر ق وسطیٰ علاقے میں  ایک خودمختار  کرد ریاست کا قیام صیہونی  حکومت اورامریکہ کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کہ جس کی پوزیشن مشرق وسطیٰ علاقے میں کمزور  پڑگئی ہے علاقائی ممالک کے درمیان  کشیدگی سے فائدہ اُٹھا کر اپنے پلان کو نافذ کرنے کی کوشش کررہاہے۔

انہوں نے کہاکہ واشنگٹن حکومت عراق کو  تقسیم کرنے کے اپنے منصوبے میں  کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتی کیونکہ  ترکی، ایران، روس اورخود عراق  اسکے خلاف کھڑے ہیں۔

انہوں نے علاقے سے متعلق امریکہ کی ناکام پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ کی غیر منصفانہ اورجارحانہ پالیسیوں کے باعث  نہ صرف علاقائی ممالک بلکہ خود امریکہ کو خربوں ڈالروں کا نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

انہوں  نے خلیجی ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ  امریکہ کی طرف سے قطر کو نشانہ بنا  نا  ان کیلئے باعث حیرت نہیں کیونکہ امریکہ نےآج قطر کےخلاف جو رویہ اپنا یا ہے کل آل سعود کو بھی امریکی سازشوں کا نشانہ بنا نا پڑےگا۔

انہوں نے کہاکہ ایسی صورتحال میں ترکی کی خارجہ پالیسی انتہائی اہمیت کی حامل ہے انقرہ پہلے ہی روس کےساتھ قریبی تعلقات قائم کرچکی ہے اوراب اسے دمشق کےساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہئے تاکہ امریکی منصوبوں کا مشترکہ طورپر مقابلہ کیا جاسکے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر