تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:ایرانی صدر کے معاون نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عالمی سطح پر غیر مہذبانہ رفتار امریکہ کے لئے شرم آور ہے جو دنیا میں سپر پاور ہونے کا مدعی ہے سعودی عرب ام الفساد اور دہشت گردی کے فروغ کا اصلی مرکز ہے جسے امریکی سرپرستی حاصل ہے۔

نیوزنور:روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی سربراہی والا اتحاد دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

نیوزنور:بحرین کی تنظیم برائے انسانی حقوق کے صدر نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے ظلم وستم اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود بحرین میں انسانی حقوق کا کام بند نہیں کریں گے۔

نیوزنور:ایک امریکی روزنامے نے لکھا ہے کہ وائٹ ہاوس ایران پر حملہ کرنے کا بہانہ تلاش رہا ہے حالانکہ ٹرمپ کو ایرانی تاریخ سے عبرت حاصل کرنا چاہئے۔

نیوزنور:فلپائن کے صدرنے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا کے دورے کی دعوت مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی امریکا نہیں جائیں گے۔

  فهرست  
   
     
 
    
علاقائی امور کے ایرانی ماہر:
فلسطین عالم اسلام کا دھڑکتا دل ہے/ یوم القدس عالم اسلام کو متحد کرنے کا دن ہے

نیوز نور: علاقائی امور کے ایک ایرانی ماہر نےبانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ  کی طرف سے رمضان المبارک کے آخری جمعے کو یوم القدس  قراردئے جانے کے  اقدام کو فلسطینی کاز کی حمایت میں عالم اسلام کے متحد ہونے کادن قراردیتے ہوئےکہاہےکہ فلسطین اسلامی  معاشرے کے دل کی دھڑکن ہے۔

اسلامی بیداری صارفین۴۵۰ : // تفصیل

علاقائی امور کے ایرانی ماہر:

فلسطین عالم اسلام کا  دھڑکتا دل ہے/ یوم القدس عالم اسلام کو متحد کرنے کا دن ہے

نیوز نور: علاقائی امور کے ایک ایرانی ماہر نےبانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ  کی طرف سے رمضان المبارک کے آخری جمعے کو یوم القدس  قراردئے جانے کے  اقدام کو فلسطینی کاز کی حمایت میں عالم اسلام کے متحد ہونے کادن قراردیتے ہوئےکہاہےکہ فلسطین اسلامی  معاشرے کے دل کی دھڑکن ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’حسین روئیواران ‘‘نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ  کی طرف سے رمضان المبارک کے آخری جمعے کو یوم القدس  قراردئے جانے کے اقدام کو فلسطینی کاز کی حمایت میں عالم اسلام کے متحد ہونے کادن قراردیتے ہوئےکہاکہ فلسطین اسلامی  معاشرے کے دل کی دھڑکن ہے۔

انہوں نے کہاکہ شیطان بزرگ امریکہ کے ناتجربہ کار اورنااہل صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دورۂ ریاض نے علاقے میں کئی سیاسی  عملوں کو فروغ دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ رجعتی علاقائی حکومتیں امریکی دباؤ میں اسرائیل کو اپنا اتحادی تسلیم کررہی ہے۔

ایرانی تجزیہ کار نے کہاکہ  صیہونی نواز ٹرمپ  کی طرف سے فلسطینی اسلامی تحریک مقاومت حماس  پر دہشتگردی کا لیبل لگا نا مضحکہ خیز اورنا قابل یقین حرکت ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی مسلط کردہ جنگوں سے مسلم کیمونٹی کی حقیقی ماہئیت ثابت ہوتی ہے  کہاکہ بین الاقوامی یوم القدس مسلمانوں کے زخموں  کا مرحم ثابت ہوسکتا ہے۔

قابل ذکر ہےکہ  بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ نے مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے کیلئے جمعۃ  الوداع کو عالمی یوم القدس کے نام سے موسوم کیاتھا اوراسطرح آپ نے امریکہ اوراسکے اتحادی عربوں کی فلسطین اوربیت المقدس کے سازشوں کوناکام کردیا  آپ نے فرمایاکہ  یوم القدس درحقیقت یوم اسلام ہے۔

واضح رہےکہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے اہم اورپہلا مسئلہ ہے فلسطینی عوا م پر اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کا سلسلہ گذشتہ 67 سالوں سے جاری ہے  اسرائیل کی غاصب صیہونی حکومت فلسطینی بچوں ،عورتوں اورمردوں کو بڑی بے رحمی اوربے دردی کےساتھ قتل کررہی ہے جبکہ امریکہ اوراسکے عرب اتحادی فلسطینیوں پرہونے والے بھیانک جرائم کا تماشا دیکھ رہے ہیں ۔ اورامریکہ کےاتحادی عرب ممالک مسئلہ فلسطین کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں  جبکہ امریکہ کا اہم اتحادی سعودی عرب  عالم اسلام میں تفرقہ پیدا کرکے اوروہابی تکفیری دہشتگردوں  کی مددکرکے  اسرائیل کی بہت بڑی خدمت کررہاہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر