تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
مشرق وسطیٰ امور کے شامی ماہر:
امریکہ کی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز داعش اورجبہت النصرہ سے مختلف نہیں ہے

نیوز نور:مشرق وسطیٰ امور کے ایک شامی ماہر نے کہاہےکہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز  جو دمشق حکومت  اورشامی فوج کے ساتھ تعاون نہیں کرتی داعش اورجبہت النصرہ سے  مختلف نہیں ہے۔

استکباری دنیا صارفین۷۱۴ : // تفصیل

مشرق وسطیٰ امور کے شامی ماہر:

امریکہ کی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز داعش اورجبہت النصرہ سے مختلف نہیں ہے

نیوز نور:مشرق وسطیٰ امور کے ایک شامی ماہر نے کہاہےکہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز  جو دمشق حکومت  اورشامی فوج کے ساتھ تعاون نہیں کرتی داعش اورجبہت النصرہ سے  مختلف نہیں ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’حسما شعیب ‘‘نےکہاکہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز  جو دمشق حکومت  اورشامی فوج کے ساتھ تعاون نہیں کرتی داعش اورجبہت النصرہ سے  مختلف نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز کا امریکہ کےساتھ تعاون غیر قانونی ہے  اورہم اس فورسز کو دہشتگرد تنظیم سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ  سیرین ڈیموکریٹک فورسز کےذریعے شام کے کئی علاقوں میں بفر زونز قائم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے تاکہ  شام کو اس کے ہمسایہ ممالک سے پوری طرح  منقطع کیا جائے۔

انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ روس اورایران کی مدد سے شامی فوج  امریکہ کے اس منصوبے کو ناکام کرنے میں کامیاب ہوگی۔

دریں اثنا انہوں نے کہاکہ امریکہ کی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز  رقہ آپریشن میں دونوں واشنگٹن اورداعش کےساتھ  تعاون کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ رقہ کی آزادی شام کے مستقبل کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ  جو فورسز اس اسٹریٹجک شہر کو آزاد کرانے میں کامیاب ہوگی کسی بھی مذاکراتی عمل میں اس کی پوزیشن یقینی طورپر مستحکم ہوگی ۔

رپورٹوں کے مطابق امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے شام میں داعش کے مضبوط گڑھ رقہ پر قبضہ حاصل کرنے کیلئے نئے حملوں کا آغاز کیا ہے۔

 شام میں نام نہاد  سیرین ڈیموکریٹک فورسز  نے کہاہےکہ  وہ شامی صدر بشارالاسد کے حامی ہیں اورناہی  انہیں ہٹانے کی کوشش کرنے والے باغیوں کے ۔

واضح رہےکہ رقہ کو 2014 ءمیں داعش کی جانب سے  خلافت کا اعلان کرنے کے بعد اسے اپنا نام نہاد دارالحلافہ قراردیاتھا ۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر