تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور23فروری/ایک صیہونی روز نامے نےا پنی ایک رپورٹ میں نجباء مقاومتی تنظیم کے سیکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی کےدورہ لبنان اورحزب‌الله رہنماوں سے ملاقات پرتبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں وہ حزب اللہ کے ہمراہ ہوگی۔

نیوزنور23فروری/بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر نےجوہری معاہدے کے حوالےسےایک بار پھر ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کی ہے۔

نیوزنور23فروری/ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد اپنے ملک کے شہریوں پر دباؤ بڑھانے اور مخالفین کو کچلنے کے لئے اصلاحات کا پرچم بلند کئے ہوئے ہیں۔

نیوزنور22فروری/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان نےکہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں نیکی ہیلی کے خطاب سے فلسطینی قوم کے تئیں ان کی دشمنی جھلک رہی تھی۔

نیوزنور22فروری/ایک صیہونی عہدے دار نے کہا ہے کہ امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے مظالم اور توسیع پسندانہ اقدامات کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے یہودیوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
پاکستانی شیعہ عالم دین :
سعودی عرب مشرق وسطیٰ کے اسلامی ممالک میں امریکہ اور اسرائیل کا ایجنٹ ہے

نیوز نور : پاکستان کے معروف شیعہ عالم دین اور  علمائے شیعہ پاکستان کے صدر نے کہا ہے کہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ کے اسلامی ممالک میں  امریکہ اور اسرائیل کا ایجنٹ ہے۔

استکباری دنیا صارفین۴۱۸ : // تفصیل

پاکستانی شیعہ عالم دین :

سعودی عرب مشرق وسطیٰ کے اسلامی ممالک میں امریکہ اور اسرائیل کا ایجنٹ ہے

نیوز نور : پاکستان کے معروف شیعہ عالم دین اور  علمائے شیعہ پاکستان کے صدر نے کہا ہے کہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ کے اسلامی ممالک میں  امریکہ اور اسرائیل کا ایجنٹ ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق تنا کے ساتھ خصوصی  گفتگو میں شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما ’’حجت الاسلام مرزا یوسف حسین‘‘ نے کہا کہ ریاض امریکہ کو خوش کرنے کے لئے اس کے آگے پیچھے گھوم رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ کے اسلامی ممالک میں امریکہ اور اسرائیل کا ایجنٹ ہے اور  سعودی عرب، امریکہ اور اسرائیل ساری دنیا پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ حماس کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ ہر وہ طاقت اور قوت جو امریکہ اور اسرائیل کے مدمقابل ہے اسے وہ دہشتگرد قرار دے دیتے ہیں جو کہ سراسر بے انصافی ہے۔

حجت الاسلام مرزا یوسف حسین نے کہا کہ حق و باطل کے درمیان آج فرق واضح ہوچکا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس سال یوم القدس کی اہمیت اس لئے اور بھی زیادہ ہے کہ آج امریکہ، اسرائیل، برطانیہ، فرانس، سعودی عرب اور ان کے حامی ایک طرف ہیں اور مظلوم فلسطینیوں کے حامی ایک طرف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رح) نے فلسطینیوں کی اس وقت مدد کی جب دنیا میں شیعہ سنی کی باتیں کی جارہی تھیں اوراگر بات صرف شیعہ اور سنی کی ہے تو ساری دنیا جان لے کہ فلسطین میں ایک بھی شیعہ نہیں اور امام خمینیؒ نے صرف مظلومین جہاں کی حمایت کی جو آج تک جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں اور جماعتوں کو چاہئے کہ متحد اور متفق ہوکر اس سال یوم القدس کو شایان شان طریقے سے مناکر دشمنان اسلام، دشمنان دین اور انسانیت کے دشمنوں کو یہ باور کرائیں کہ ہم تمہاری سازشوں سے آگاہ ہیں اور تمہاری سازشوں کو کامیاب نہیں ہوں دیں گے۔

حجت الاسلام مرزا یوسف حسین نے مزید کہا کہ خداواند عالم مسلمانوں کو آپس میں اتحاد و اتفاق کی توفیق عطا فرمائے، فلسطینیوں کو کامیابی دے اور قبلہ اول کو آزادی عطا فرمائے۔ 

آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر