تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور : 11 دسمبر/ مقبوضہ فلسطین میں مظاہرین نے مسئلہ فلسطین کے بارے ميں سعودی عرب کے بادشاہ اور ولیعہد کی غداری اور خیانت کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کی تصویروں کو آگ لگا کر پاؤں تلے رگڑ دیا ہے۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان بعض عرب ممالک  کی ہم آہنگی سے انجام پایا ہے جس کا مقصد عرب - اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لانا اور مسئلہ فلسطین کو سرد خانے میں ڈالنا ہے۔

نیوز نور 11 دسمبر/ فلسطینی وزیرخارجہ نےکہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد اسرائیل دوسرے ممالک  پر القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ سعودی عرب کے قریب سمجھے جانے والے پاکستانی اہلسنت عالم دین اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ  نے کہا ہے کہ اسلامی اتحادی افواج کا ڈھونگ رچانے والا شاہ سلمان اب بیت المقدس کو بچائیں۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ امریکی یونیورسٹیوں کے ایک سو بیس یہودی اساتذہ نے ایک شکایت نامے پر دستخط کرکے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان :
امریکی وزیرخارجہ کے بیانات بے بنیاد اور قابل مذمت ہیں

نیوز نور : ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایران مخالف امریکی وزیرخارجہ کے حالیہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی پالیسی مبہم اور دوسروں کی خواہشات پر مبنی ہے۔

استکباری دنیا صارفین۱۴۶ : // تفصیل

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان :

امریکی وزیرخارجہ کے بیانات بے بنیاد اور قابل مذمت ہیں

نیوز نور : ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایران مخالف امریکی وزیرخارجہ کے حالیہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی پالیسی مبہم اور دوسروں کی خواہشات پر مبنی ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ’’بہرام قاسمی‘‘ نے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کی ایران مخالف ہرزہ سرائیوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا امریکی وزیرخارجہ کے بیانات بے بنیاد اور قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ کے بیانات ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں جن کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام گزشتہ دہائیوں سے ایرانی قوم اور حکومت کے درمیان تفرقہ پھیلانےکی سازشیں کرتے آرہے ہیں مگر وہ ہر بار اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوئے ہیں۔

بہرام قاسمی نے امریکی حکام کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی بہادر اور غیرتمند قوم کے سامنے غلط راستہ اپنانے سے باز رہیں اور آزمائے ہوئے لوگوں کو بار بار نہ آزمائیں کیونکہ اسےامریکیوں کو ہی نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام ایران اور خطے کے حقائق کو جان لیں اور ایرانی قوم کے ساتھ دھمکیوں کی زبان استعمال کرنے کے بجائے عزت اور سنجیدگی کا رویہ اپنائیں۔

موسوف ترجمان نے کہا کہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے دوران اور بین الاقوامی ظالمانہ پابندیوں کے باجود ایرانی قوم نے اپنی وفاداری نبھا ئی  ہے اور ہمیشہ ریاست اور نظام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔

بہرام قاسمی نے مزیدکہا کہ ایران مخالف امریکی پالیسی کا نتیجہ ہمیشہ برعکس رہا ہے جبکہ ایرانی عوام نے انتخابات جیسے تاریخی موقعوں پر اپنی حیران کن شرکت کو یقینی بنا کر دنیا کو دکھایا ہے کہ ایران میں حقیقی جمہوری نظام قائم ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا تھا  کہ خطے میں ایران کی موجودگی سے تناؤ میں اضافہ ہورہا ہے لہذا ہماری پالیسی ایران کے عزائم کو ناکام کرنا اور اس کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر