تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور22جنوری/ ایک صہیونی تجزیہ نگار نےاسرائیلی انٹیلی جنس ادارہ موساد کو تین ہزار بے گناہ فلسطینیوں کا قاتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ان افراد کو موساد کا نشانہ نہیں بننا چاہیے تھا کیونکہ ان میں سے اکثر بے گناہ تھے۔


نیوزنور22جنوری/ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے قبلہ اول میں گھس کر وہاں پر موجود فلسطینی محکمہ اوقاف کے مقرر کردہ ایک محافظ کو حراست میں لے لیاجس کےنتیجے میں قبلہ اول میں سخت کشیدگی اور فلسطینیوں میں غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

نیوز نور22جنوری/بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم  کے نمائندے نے آل خلیفہ رژیم  کے وفد کے اسرائیل کے سرکاری دورے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے کا مقصد فلسطینیوں کی قاتل  حکومت کےساتھ تعلقات کو معمول پرلانا ہے ۔

نیوزنور22جنوری/اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں آباد کیے گئے یہودیوں کی تعداد 2017ء کے آخر میں 4 لاکھ 36 ہزار ہوگئی ہے۔

نیوزنور22جنوری/شام کے صدر نے کہا  ہےکہ ترکی اپنے مخالفین کو کچلنے اور شامی حکومت کے مخالفین کی مدد اور حمایت کرنے میں مصروف ہے۔
  فهرست  
   
     
 
    
اسماعیل ھنیہ :
سلامتی کونسل میں کویت کی رکنیت قضیہ فلسطین کی فتح ہے

نیوز نور : اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اور سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے امیر کویت کوٹیلیفون کرکے انہیں ماہ صیام اور کویت کو سلامتی کونسل میں عبوری رکنیت ملنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کویت کی سلامتی کونسل میں رکنیت کو مسئلہ فلسطین کے عالمی فورمز پر پیش رفت کے لیے غیرمعمولی اہمیت کا حامل اقدام قرار دیا ہے۔

مسلکی رواداری صارفین۳۹۴ : // تفصیل

اسماعیل ھنیہ :

سلامتی کونسل میں کویت کی رکنیت قضیہ فلسطین کی فتح ہے

نیوز نور : اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اور سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے امیر کویت کوٹیلیفون کرکے انہیں ماہ صیام اور کویت کو سلامتی کونسل میں عبوری رکنیت ملنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کویت کی سلامتی کونسل میں رکنیت کو مسئلہ فلسطین کے عالمی فورمز پر پیش رفت کے لیے غیرمعمولی اہمیت کا حامل اقدام قرار دیا ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں حماس کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ ’’ اسماعیل ھنیہ‘‘ نے امیر قطر الشیخ صباح الاحمد الصباح کو ٹیلیفون کرکے انہیں ماہ صیام کی مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ کویت کو سلامتی کونسل میں دو سال کے لیے عبوری رکنیت ملنے پر مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں کویت کو رکنیت کا درجہ ملنا کویت کی علاقائی اور عالمی سطح پر اہمیت کی عکاسی کرتا ہے اور سلامتی کونسل میں کویت کی رکنیت سے مسئلہ فلسطین کی حمایت میں اضافہ ہوگا اور عالمی فورمز پر قضیہ فلسطین کو اٹھانے میں مدد ملے گی۔

اسماعیل ھنیہ نے امیر کویت کی عرب ممالک بالخصوص خلیجی ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کے حل اور مفاہماتی مساعی کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر امیر کویت نے کہا کہ سلامتی کونسل میں ان کے ملک کی رکنیت مسلم امہ اور عرب اقوام کی خدمت کا ذریعہ ثابت ہوگی۔

 انہوں نے کہا کہ کویت سلامتی کونسل اور دنیا کےدیگر فورمز پر فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کا معاملہ اٹھائے گا اور فلسطینیوں کے حقوق کے حصول کے لیے بھرپور سفارتی جنگ لڑی جائے گی۔

امیر کویت نے حماس رہنما کو یقین دلایا کہ وہ خلیجی ممالک کے درمیان پائے جانے والے اختلافات دور کرنے کے لیے مفاہتمی کوششیں جاری رکھیں گے۔

 انہوں نے توقع ظاہر کی کہ قطر اور دوسرے عرب ممالک کے درمیان سفارتی بائیکاٹ جلد ختم ہوجائے گا۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر