تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور: روسی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا میں دفاع اور امن کی کمیٹی کے سربراہ کے نے کہا ہے کہ اس بات کا امکان 100% کے قریب ہے کہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی موت واقع ہو چکی ہے۔

نیوزنور:ایران کے نائب وزیر خارجہ نے سعودی عرب پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے جو خطرناک کھیل شروع کر دیا ہے اس میں اسے بری طرح سے شکست ہو گی۔

نیوزنور:ترکی کے وزیر دفاع نے قطر میں فوجی اڈے ختم کرنے کی خلیج فارس تعاون کونسل کی درخواست کو ترکی کے امور میں مداخلت قرار دیا ہے۔

نیوزنور:سعودی عرب کی مسلسل گرتی ہوئی اقتصادی صورتحال کی بدولت آل سعود نے خاندان کو اپنے ساتھ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کو فی فرد کے حساب سے ایک سو ریال ماہانہ ٹیکس سعودی حکومت کو ادا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

نیوز نور:امریکہ کے ایک سینئر سینیٹر نے شام کی سرکاری فوج پر  امریکی فضائی حملوں کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں غیر قانونی اوربین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیا۔

  فهرست  
   
     
 
    
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان :
یوم علیؑ کے موقعہ پرخطرناک تکفیری دہشتگردوں کا جیل سے فرار ہوناشکوک و شبہات سے خالی نہیں

نیوز نور : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوم علیؑ کے موقعہ پرخطرناک تکفیری دہشتگردوں کا جیل سے فرار ہوناشکوک و شبہات سے خالی نہیں ہے۔

استکباری دنیا صارفین۱۳۶ : // تفصیل

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان :

یوم علیؑ کے موقعہ پرخطرناک تکفیری دہشتگردوں کا جیل سے فرار ہوناشکوک و شبہات سے خالی نہیں

نیوز نور : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوم علیؑ کے موقعہ پرخطرناک تکفیری دہشتگردوں کا جیل سے فرار ہوناشکوک و شبہات سے خالی نہیں ہے۔

عالمی ارد وخبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان ’’حجت الاسلام مختار امامی‘‘ نے کراچی سینٹرل جیل سے لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان کے دو خطرناک قیدیوں کے فرار کو جیل عملے کی ملی بھگت قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سخت ترین سیکورٹی میں بغیر کسی مدد کے جیل سے فرار ہونا ممکن نہیں اور ملکی امن و سلامتی کے ذمہ دار اداروں میں دہشتگردوں سے فکری مطابقت رکھنے والے افراد کی موجودگی خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو فرار میں معاونت فراہم کرنے والے آفیسران اور اہلکاروں کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں کیونکہ وطن عزیز میں دہشتگردی کے خاتمے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قومی اداروں میں موجود اس طرح کے سہولت کار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے سلسلے میں عزاداری کے پروگراموں کا انعقاد جاری ہے،مختلف شہروں سے مرکزی جلوس برآمد ہونے ہیں جہاں عزاداروں کی تعداد ہزاروں میں ہوتی ہے اورایسے موقعہ پر دہشتگردوں کا فرار مختلف شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں خدانخواستہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی کیونکہ اس سے قبل بھی ملک کے بعض جیلوں سے ایسے خطرناک قیدیوں کو فرار کرایا گیا جو دہشتگردی کے سنگین ترین واقعات میں ملوث تھے اوراس طرح کے واقعات کا تسلسل عوام کے لیے عدم تحفظ کے احساس میں تقویت کا باعث اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کی جان ومال کی اہمیت کا ادارک کرنا چاہیے۔

حجت الاسلام مختار امامی نے مطالبہ کیا کہ یوم علیؑ کے موقعہ پر ملک کے تمام شہروں میں سیکورٹی کی فراہمی میں کسی قسم کو کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے تاکہ موقعہ پرست اور ملک دشمن عناصر کو شر پسندی کا کوئی موقعہ نہ مل سکے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر