تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور : 11 دسمبر/ مقبوضہ فلسطین میں مظاہرین نے مسئلہ فلسطین کے بارے ميں سعودی عرب کے بادشاہ اور ولیعہد کی غداری اور خیانت کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کی تصویروں کو آگ لگا کر پاؤں تلے رگڑ دیا ہے۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان بعض عرب ممالک  کی ہم آہنگی سے انجام پایا ہے جس کا مقصد عرب - اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لانا اور مسئلہ فلسطین کو سرد خانے میں ڈالنا ہے۔

نیوز نور 11 دسمبر/ فلسطینی وزیرخارجہ نےکہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد اسرائیل دوسرے ممالک  پر القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ سعودی عرب کے قریب سمجھے جانے والے پاکستانی اہلسنت عالم دین اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ  نے کہا ہے کہ اسلامی اتحادی افواج کا ڈھونگ رچانے والا شاہ سلمان اب بیت المقدس کو بچائیں۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ امریکی یونیورسٹیوں کے ایک سو بیس یہودی اساتذہ نے ایک شکایت نامے پر دستخط کرکے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
سینئر افغان قانون ساز:
امریکہ بے گناہ افغانیوں کا اصلی قاتل ہے

نیوز نور:ایک اٖفغان قانون ساز نے انکشاف کیا ہےکہ امریکی فوجی ہیلی کاپٹرونے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی ایک بڑی تعداد کو  ملک کے مشرقی ننگر ہار میں منتقل کیا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۳۳۱ : // تفصیل

سینئر  افغان قانون ساز:

امریکہ بے گناہ افغانیوں کا اصلی قاتل ہے

نیوز نور:ایک اٖفغان قانون ساز نے انکشاف کیا ہےکہ امریکی فوجی ہیلی کاپٹرونے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی ایک بڑی تعداد کو  ملک کے مشرقی ننگر ہار میں منتقل کیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق افغان قانون ساز’’ظاہر قادر‘‘نے ایک بیان میں کہاکہ امریکی فوجی ہیلی کاپٹرونے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی ایک بڑی تعداد کو  ملک کے مشرقی ننگر ہار میں  منتقل کیا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیاکہ گذشتہ ہفتے امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں نے 50 داعشی دہشتگردوں کو صوبہ ننگرہار کے علاقے بارآباد  میں منتقل کیا۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیاکہ  مذکورہ صوبے کے ناری اوبی  میں سرگرم تکفیری دہشتگردوں کو امریکی فوج کی طرف سے فوجی سامان سے بھرا ایک بڑا کنٹینر بھی فراہم کیاگیا ہے۔

انہوں نے امریکہ کو افغٖان عوام کا اصلی قاتل قراردیتے ہوئے کابل حکومت سے اس مسئلے کو واشنگٹن انتظامیہ سے اُٹھانے کا مطالبہ کیا۔

ادھر افغان میڈیا اورصوبہ ننگرہار کے حکام کے مطابق طالبان اورداعشی دہشتگردوں کے درمیان  کئی روز تک جاری رہنے والی گماسان جنگ کے بعد داعش نے طورابورا پہاڑی علاقوں پر قبضہ کرلیا اورجنگ کی وجہ سے مقامی رہائشی  اپنا گھر بار چھوڑ کر دیگر علاقوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر