تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:ایرانی صدر کے معاون نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عالمی سطح پر غیر مہذبانہ رفتار امریکہ کے لئے شرم آور ہے جو دنیا میں سپر پاور ہونے کا مدعی ہے سعودی عرب ام الفساد اور دہشت گردی کے فروغ کا اصلی مرکز ہے جسے امریکی سرپرستی حاصل ہے۔

نیوزنور:روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی سربراہی والا اتحاد دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

نیوزنور:بحرین کی تنظیم برائے انسانی حقوق کے صدر نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے ظلم وستم اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود بحرین میں انسانی حقوق کا کام بند نہیں کریں گے۔

نیوزنور:ایک امریکی روزنامے نے لکھا ہے کہ وائٹ ہاوس ایران پر حملہ کرنے کا بہانہ تلاش رہا ہے حالانکہ ٹرمپ کو ایرانی تاریخ سے عبرت حاصل کرنا چاہئے۔

نیوزنور:فلپائن کے صدرنے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا کے دورے کی دعوت مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی امریکا نہیں جائیں گے۔

  فهرست  
   
     
 
    
اسکارٹ ریکارڈ :
ایران کی عظیم قوم نے امریکہ کی ہرسازش کو ہمیشہ ناکامی سے دوچار کیا ہے

نیوز نور:امریکہ کے ایک ممتاز سیاسی تجزیہ نگار نے  ریکس ٹیلرسن کے ایران مخالف بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہاہےکہ امریکی حکام دہائیوں سے اسلامی جمہوریہ ایران میں مداخلت کرنے کی کوشش کرتے آرہے ہیں تاہم ایران کی عظیم وہوشیارقوم نے اب تک دشمنوں کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملادیا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۲۲۶ : // تفصیل

اسکارٹ ریکارڈ :

ایران کی عظیم قوم نے امریکہ کی ہرسازش کو ہمیشہ ناکامی سے دوچار کیا ہے

نیوز نور:امریکہ کے ایک ممتاز سیاسی تجزیہ نگار نے  ریکس ٹیلرسن کے ایران مخالف بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہاہےکہ امریکی حکام دہائیوں سے اسلامی جمہوریہ ایران میں مداخلت کرنے کی کوشش کرتے آرہے ہیں تاہم ایران کی عظیم وہوشیارقوم نے اب تک دشمنوں کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملادیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’اسکارٹ ریکارڈ ‘‘نے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے ایران مخالف بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہاکہ امریکی حکام دہائیوں سے اسلامی جمہوریہ ایران میں مداخلت کرنے کی کوشش کرتے آرہے ہیں تاہم ایران کی عظیم وہوشیارقوم نے اب تک دشمنوں کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملادیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب امریکی پِیسفُل ٹرانزیشن کی بات کرتے ہیں اس کا اصل مطلب انتخابات کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایرانی عوام اس بات سے بخوبی واقف ہےکہ امریکہ  این جی اوز یا یو ایس ایڈاوردیگر تنظیموں کے ذریعے کونسے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے اسلامی انقلاب سے پہلے پہلوی رژیم کو امریکہ اوربرطانیہ کی کٹھ پتلی حکومت قراردیتے ہوئے کہاکہ دیگر ممالک میں امریکہ کی مداخلت قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ برطانیہ کے بعدیقینی طورپر دنیا کا سب سے زیادہ بدنام  ریاست ہے جو عشروں سے دنیا بھر میں انتخابات کو منیوپلیٹ کرکے حکومتوں کا تختہ الٹنے کی کوشش کرتی رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ خطے میں اپنی بالادستی کو  برقراررکھنے کیلئے مشرق وسطیٰ علاقے میں مداخلت کررہاہے۔

ماہر لسانیات نے کہاکہ امریکہ دنیا بھر میں اپنی رژیم چینج پالیسی کو آگے بڑھانے کیلئے مختلف ریاستوں کو وسیع پیمانے پر ہتھیار فراہم کررہاہے۔

واضح رہےکہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے بدھ کے روز اپنے بیان میں دعویٰ کیاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہے اورامریکہ ابھی بھی ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر